نو مئی کیسز: 49 ملزمان کی سزاﺅں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کیسز کے 49 ملزمان کی سزاﺅں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں، دو رکنی بینچ 19 مئی کو سماعت کرے گا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیسز کے 49 ملزمان کی سزاﺅں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 19 مئی کو اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ان تمام ملزمان کو گوجرانولہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 5، 5 سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
علی رضا عابدی قتل کیس، سزا یافتہ ملزمان کی اپیل کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی
استغاثہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان کو دہشتگردی ایکٹ میں بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملزمان میں عبد الحسیب، محمد فاروق غزالی اور ابوبکر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے مقدمہ قتل کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف سزا یافتہ ملزمان کی اپیل کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے مقدمہ قتل کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف سزا یافتہ ملزمان کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ ملزم ابوبکر اور محمد فاروق غزالی کے وکیل عماد غفار ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔ عماد غفار ایڈووکیٹ ملزم عبد الحسیب کی پیروی بھی کررہے ہیں۔ عدالت نے اپیل کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
استغاثہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان کو دہشتگردی ایکٹ میں بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملزمان میں عبد الحسیب، محمد فاروق غزالی اور ابوبکر شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان پر ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ ملزم محمد فاروق، حسنین، غلام مرتضی عرف کالی چرن مفرور ہیں۔ ملزمان کیخلاف گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما علی رضا عابدی کو دسمبر 2018ء میں قتل کیا گیا تھا۔