ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کا اجلاس منعقد، پارٹی فعالیت و دیگر امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم آئندہ بھی ملی تشخص، آئینی حقوق، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اور اسلامی و جمہوری اقدار کے فروغ کیلیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر حاجی الطاف حسین ہزارہ کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی نائب صدر اول علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی، رابطہ سیکرٹری فرید احمد اور دیگر ضلعی و یونٹ عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران نو منتخب یونٹ کابینہ سے ضلعی صدر حاجی الطاف حسین ہزارہ نے حلف لیا۔ اس موقع پر تنظیمی اصولوں، اہداف اور ضلعی سطح پر فعالیت کے منصوبوں پر تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ بھی ملی تشخص، آئینی حقوق، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اور اسلامی و جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مضبوط تنظیمی ڈھانچے کے ذریعے ملت جعفریہ کے حقوق کا بھرپور دفاع ممکن ہے۔ یونٹ تنظیم کی بنیادی اکائی ہے، جس کی تنظیمی فعالیت میں بڑی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک بیدار، باعمل اور باوقار ملی و سیاسی جماعت ہے جو ہر محاذ پر ملت کے حقوق، اور دینی تعلیمات کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہے۔ الحمدللہ آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مظلوم طبقات کی آواز بن چکی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی حاصل ہے، جس کے باعث یہ جماعت ایک قومی پارلیمانی سیاسی دینی جماعت کی حیثیت سے ملت جعفریہ اور پاکستان کے دیگر مظلومین کی ترجمانی کر رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی کا یومِ تاسیس پر لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ
حسن علی :لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے یومِ تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں لاہور میں بڑے پاور شو کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی قیادت نے اس حوالے سے مشاورت کے لیے آئندہ ہفتے صوبائی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یومِ تاسیس کی تقریبات آئندہ ماہ منعقد کی جائیں گی۔ اجلاس میں لاہور اور پنجاب کے تمام عہدیداروں کو شرکت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں مشاورتی رپورٹ کی روشنی میں لاہورورکرکنونشن کی حتمی تاریخ کافیصلہ کرےگی۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے اور بھرپور پاور شو کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، جبکہ کنونشن کی تاریخ اور مقام پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس کے بعد ایک جامع رپورٹ پارٹی قیادت کو پیش کی جائے گی، جس کی روشنی میں لاہور میں ہونے والے ورکرز کنونشن کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔