اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم آئندہ بھی ملی تشخص، آئینی حقوق، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اور اسلامی و جمہوری اقدار کے فروغ کیلیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر حاجی الطاف حسین ہزارہ کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی نائب صدر اول علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی، رابطہ سیکرٹری فرید احمد اور دیگر ضلعی و یونٹ عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران نو منتخب یونٹ کابینہ سے ضلعی صدر حاجی الطاف حسین ہزارہ نے حلف لیا۔ اس موقع پر تنظیمی اصولوں، اہداف اور ضلعی سطح پر فعالیت کے منصوبوں پر تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ بھی ملی تشخص، آئینی حقوق، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اور اسلامی و جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔
 
 
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مضبوط تنظیمی ڈھانچے کے ذریعے ملت جعفریہ کے حقوق کا بھرپور دفاع ممکن ہے۔ یونٹ تنظیم کی بنیادی اکائی ہے، جس کی تنظیمی فعالیت میں بڑی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک بیدار، باعمل اور باوقار ملی و سیاسی جماعت ہے جو ہر محاذ پر ملت کے حقوق، اور دینی تعلیمات کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہے۔ الحمدللہ آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مظلوم طبقات کی آواز بن چکی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی حاصل ہے، جس کے باعث یہ جماعت ایک قومی پارلیمانی سیاسی دینی جماعت کی حیثیت سے ملت جعفریہ اور پاکستان کے دیگر مظلومین کی ترجمانی کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

حب، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی انتخابات، نئے صدر کی حلف برداری

بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ضلع حب کے انتخابات میں سید قربان علی رضوی کو بھاری اکثریت سے ایک مرتبہ پھر ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین حب کے ضلعی انتخابات مسجد و مرکزی امام بارگاہ حسینی، جام یوسف کالونی حب میں منعقد ہوئے۔ جس کی نگرانی پارٹی کے الیکشن کمشنر اور صوبائی ورکنگ کمیٹی بلوچستان کے ممبر مولانا برکت علی مطہری نے کی، جبکہ کمیشن کے دیگر ممبران گل محمد سیلرو اور حضور بخش جاموٹ اور ایم ڈبلیو ایم کے تحصیل صدر سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم حب کے جاری بیان میں کہا گیا کہ دستوری اصولوں کے مطابق ضلع بھر کے پانچ یونٹس اور ضلعی کابینہ کے اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انتخابات کے بعد سابق ضلعی صدر سید قربان علی رضوی کو بھاری اکثریت سے ایک مرتبہ پھر ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دستور کے مطابق الیکشن کے انعقاد سے قبل سید قربان علی رضوی نے بطور صدر اپنا استعفیٰ الیکشن کمشنر مولانا برکت مطہری کے سپرد کیا، جسے منظور کرلیا گیا۔ استعفیٰ کے بعد ضلعی شوریٰ نے نئے انتخاب کے لیے نام پیش کیے۔ بعد ازاں ضلعی شوریٰ کی جانب سے پیش کردہ ناموں میں سے سید قربان علی رضوی ایک مرتبہ پھر ضلعی صدر منتخب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی ضلع پشاور کی 26 رکنی ضلعی مجلس شوریٰ نے حلف اٙٹھا لیا
  • ایم ڈبلیو ایم جعفرآباد کا اجلاس، صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی شرکت
  • حب، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی انتخابات، نئے صدر کی حلف برداری
  • ایران کے نائب وزیر سیاسی امور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاری پر گفتگو
  • ملتان، مجلس وحدت مسلمین تحصیل سٹی و صدر کا الیکشن
  • ملتان، مجلس وحدت مسلمین تحصیل صدر کا الیکشن، سید خرم جعفری صدر منتخب 
  • ڈی جی خان، آئی ایس او کا ضلعی کنونشن، رضوان حیدر نئے آرگنائزر منتخب 
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل کوٹ چھٹہ کا تنظیمی الیکشن، مولانا مظہر حسین جعفری صدر منتخب 
  • جھل مگسی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس، نئی کابینہ کا انتخاب
  • اوستہ محمد، مجلس علماء مکتب اہلبیت کا اجلاس، ضلعی ذمہ داران منتخب