پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے آرمی چیف کے ہمراہ گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے، شہید سرخرو ہیں، یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے آرمی چیف کے ہمراہ گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے، شہید سرخرو ہیں، یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اللہ نے آپ کو کامیابی دی آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان پر نچاور کرنے کے لیے تیار ہے، دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم خصوصی طور پر آرمی چیف کے مشکور ہیں کہ ہم دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملا کر دیکھ سکتے ہیں، پاکستان ایک ملک ایک قوم اور اسلامی جمہوری ریاست ہے، ہم تو جیتے ہی شہادت کے لیے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جوانوں سے یہ دھرتی نے کہا

پڑھیں:

بھارت کو معلوم نہیں تھا کہ کس قوم کو للکار رہا ہے: خالد مقبول صدیقی

وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو

وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کو معلوم نہیں تھا کہ کس قوم کو للکار رہا ہے۔

کراچی میں واقع گورنر ہاؤس سندھ میں یومِ تشکر کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے گھروں، مسجدوں اور آبادیوں پر حملہ کیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان نےحملہ کرنے والے مقامات پر جواب دیا، پاکستان کی یہ جیت کشمیر کے نوجوانوں کی جدوجہد کا جواب ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں:صدر مملکت
  • دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، صدر آصف زرداری
  • بھارت کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے، صدر زرداری
  • ہم آرمی چیف کے مشکور ہیں جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ سکتے ہیں، صدر مملکت
  • صدر مملکت کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ ،تاریخ گواہ  رہےگی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا: آصف علی زرداری کا خطاب
  • صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا،جوانوں سے خطاب
  • مقابلہ حسن میں صرف لڑکی کی خوبصورتی نہیں دیکھی جاتی؛ اریج چودھری
  • بھارت کو معلوم نہیں تھا کہ کس قوم کو للکار رہا ہے: خالد مقبول صدیقی
  • خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ کیسا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں