پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار کیا، عطار تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار کیا، عطار تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار کیا۔وفاقی دارالحکومت میں عطا تارڑ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تپتی ہوئی دھوپ میں پاک فوج سے محبت جذبہ حب الوطنی ہے، جو ملکی دفاع میں کردار افواج پاکستان نے ادا کیا وہ قابل تحسین ہے، سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو وہ منہ توڑ جواب دیا گیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم سوشل میڈیا اور میڈیا اینکرز کے مشکور ہیں جنہوں نے مل کر ملکی دفاع کی جنگ لڑی،شہبازشریف جنگ کی نگرانی اور دفاع پاکستان کیلئے کردار ادا کرتے رہے، سپہ سالار کی قیادت میں فتح میزائل فائر کیا تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھاکہ چھ بھارتی جہاز کو پاکستانی شاہینوں نے مار گرایا ، بھارت گھبرا گیا کہ جس پاک افواج سے پالا پڑ گیا، یہ اللہ کا فضل تھا سول و عسکری قیادت نے قوم کا مان رکھا، ملکی دفاع کیلیے جانوں کے نذرانے پیش کیے انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو جذبہ شہادت سے بڑا کرتی ہیں، جو قوم سر پر کفن پہن کر کھڑی ہو اور دعائیں مانگتی ہو بچہ شہید ہوکر واپس آئے تو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی اور سپہ سالار نے جو فیصلہ کئے، اس پر تمام افواج نے مل کر جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہبازشریف سچ کہتے ہیں ہم نے بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ سپہ سالار نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، اس دشمن کو شکست دی جو کہتا عددی اکثریت ہے تو دشمن بھول گیا تھا کہ مسلمانوں کو غزوہ بدر میں تعداد کم ہونے کے باوجود کفار پر غلبہ ہوا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیسفارتی سطح پربھی دشمن کوناکامی سیدوچارکیا، قوم نیمتحد ہوکردشمن سیجنگ لڑی اور کامیابی ملی، نوازشریف نے چھ ایٹمی دھماکے کیے تھے، شہبازشریف دورمیں بھارت کے 6 جہاز گرائے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں، معاشی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے، معاشی میدان میں بھی دشمن کوشکست دیں گے، دشمن نے امن کو کمزوری سمجھا تو بھرپور جواب جا چکا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر ہوگی، معاشی ترقی پر بات ہوگی، اڑان پاکستان کی بات ہوگی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سعودی عرب ترکی ایران اور آزربائیجان نے اپنا کردار ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17ہزار600ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17ہزار600ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان بھارتی پروپیگنڈے کا جواب ، عالمی سفارتی مہم کیلئے بلاول کی قیادت میں وفد تشکیل بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں قائمقام چیئرمین کی تعیناتی پاک بھارت جنگ ہوئی تو انڈیا کے درجنوں ٹکڑے ہو جائیں گے ، محمد عارف تربیت مسلسل سیکھنے اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ بنتی ہے،چیئرمین سی ڈی اےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھی دشمن کوناکامی سفارتی سطح پر پاکستان نے
پڑھیں:
وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
اسلام آباد:وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کے روز (3 جولائی کو) آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیراعظم اس اہم دورے کے دوران نہ صرف سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے بلکہ آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، توانائی، تجارت، علاقائی استحکام اور سفارتی شراکت داری پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
وزیراعظم کے اس دورے کو سفارتی و تجارتی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
یہ دورہ نہ صرف علاقائی سفارتی روابط کو تقویت دے گا بلکہ پاکستان کے اقتصادی مفادات کو بھی فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔