یوسف رضا گیلانی کی پوپ لیو 14 کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ویٹی کن میں پوپ لیو 14 کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے حلف برداری تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی، حکومت اور عوام کی طرف سے نیک تمنائیں پوپ کو پہنچائیں۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق تقریب میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب میں وفاقی وزیر کھئیل داس کوہستانی اور پنجاب کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی موجود تھے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ، امن اور باہمی احترام پاکستان کی پالیسی کا اہم جزو ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے وژن کے مطابق پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کے افراد کو وقار سے جینے کا حق حاصل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمد فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غزہ کے لیے انسانی راہداری اور فلسطین کے لیے انصاف کا بھی مطالبہ کیا ہے۔