پشاور میں دن بھر تپتی دھوپ کے بعد سہ پہر کے بعد کالی گھٹائیں چھاگئیں اور بونداباندی کے بعد تیز آندھی چلنے لگی، آندھی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ شہر کے مختلف مقامات پر سائن بورڈز، درخت اور دیواریں گر گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آندھی نے تباہی مچادی، جس کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قدیمی درخت کا بڑا حصہ گرنے  سے دو اور رانوگڑھی میں دیوار کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر درخت ، دیواریں، سائن بورڈ گرنے سے 12 افراد ذخمی ہوگئے۔ تیز آندھی کی وجہ سے بجلی کا نظام برہم برہم ہوا اور 110 فیڈرز ٹرپ کر گئے جبکہ کئی مقامات پر بجلی کی تاریں کٹ کر گر گئیں اور کئی گھنٹے تک شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی۔

پشاور میں دن بھر تپتی دھوپ کے بعد سہ پہر کے بعد کالی گھٹائیں چھاگئیں اور بونداباندی کے بعد تیز آندھی چلنے لگی، آندھی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ شہر کے مختلف مقامات پر سائن بورڈز، درخت اور دیواریں گر گئیں۔ گھنٹہ گھر کے قریب سبزی منڈی میں قدیمی درخت کا بڑا حصہ گرگیا، جس سے سبزی کا کاروبار کرنے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درخت گرنے سے کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو حکام کے مطابق درخت گرنے سے جاں بحق ہونے والے آپس میں چچا زاد بھائی تھے جو سبزی کا کاروبار کرتے تھے۔ آندھی سے مختلف واقعات میں 12 افراد زخمی ہوئے۔ 

ڈپٹی کمشنر پشاور سلیم اکرم کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں دیواریں، سائن بورڈ گرنے سے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق افغان کالونی، اسد انور کالونی، رانو گھڑی میں چھت و دیوار گرنے سے ذزمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، رسول کوارٹر اور بیگم شہاب الدین گرلز اسکول تحصیل کے قریب درخت گرگیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو کے مطابق رانو گھڑی میں خانہ بدوش 6 سالہ بچے پر دیوار گر گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، یونیورسٹی روڈ پر کئی سائن بورڈز گر گئے جس سے ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا۔

پیسکو ترجمان کے  مطابق پیسکو ریجن میں 110 فیڈرز فالٹ کیوجہ سے بند ہوگئے، متعدد گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ ہوئے ہیں تاہم انہیں فوری بحال کر دیا گیا ہے، خراب موسم کے باعث پشاور،خیبر، سوات،مردان، صوابی، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سرکل میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: افراد جاں بحق شہر کے مختلف مقامات پر پشاور میں کے مطابق کے بعد

پڑھیں:

کراچی، خاندانی جھگڑے کے دوران داماد نے فائرنگ کرکے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کرڈالا، 3 ملزمان گرفتار

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03جولائی 2025)شہر قائد کراچی میں خاندانی جھگڑے کے دوران داماد نے فائرنگ کرکے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کرڈالا، جاں بحق افراد کی شناخت غوث الدین ، گل بت خان اور امین کے نام سے ہوئی ہے،ویسٹ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 3 افراد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد چوک میں خاندانی جھگڑے کے دوران داماد نے اپنے والد اور رشتہ داروں سے مل کر فائرنگ کرکے اپنے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا۔ تلخ کلامی کے بعد ہونے والی لڑائی کے دوران داماد اور رشتہ داروں نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار رحمت نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران، گل بخت خان اور امین شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مرکزی ملزم داماد کے والد سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیٹی کا سسر شاہجہاں اور رشتہ دار رحمت شامل ہیں جبکہ داماد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مقتول غوث الدین عرف عمران کا داماد حمید اور اس کا بھائی رحمت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سسر کو قتل کرنے والے داماد کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول اور دیگر اسلحہ پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے اور مزید شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا آبائی تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ایس ایس پی ویسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزم کے دیگر رشتہ داروں کی گرفتاری کیلئے بھی مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے ہوئی تباہی کے مناظر
  • اٹلی میں زوردار دھماکا، 10 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 27 افراد زخمی
  • 6 تا 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش اور آندھی کا امکان
  • پشاور ہائیکورٹ:سانحہ سوات پر چیئرمین انکوائری کمیٹی کا مختلف محکموں کی کوتاہیاں کا اعتراف
  • کراچی، خاندانی جھگڑے کے دوران داماد نے فائرنگ کرکے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کرڈالا، 3 ملزمان گرفتار
  • باجوڑ میں بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی
  • باجوڑ بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت پانچ افراد ہلاک
  • کراچی: رئیس گوٹھ کے قریب گھر میں گیس لیکیج کا دھماکا، 7 افراد زخمی
  • باجوڑ میں بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
  • جون میں دہشت گردی کے 78 واقعات ‘ 53 جوانوں سمیت 94 افراد شہید ہوئے