سپیکر اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی مجھے بانی چیئرمین نے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی ہدایات دی ہے، میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیادہیں، اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
قبل ازیں جیو نیوز نے یہ خبر دی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر وزیر اعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور ان کی بہنوں نے ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی، اس موقع پر عمران خان کو اپوزیشن اتحاد اور محمود خان اچکزئی کے سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔(جاری ہے)
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عمران خان نے ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم دیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیا، عمران خان نے کہا موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ کے باہر اور اندر ٹف ٹائم دیں۔ اسی حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ سپیکر اور وزیراعظم دونوں کے خلاف عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے عدم اعتماد کا معاملہ وقتی طور پر روکا ہے، اگر عدم اعتماد لائیں تو سمجھا جائے گا کہ جنگ میں بھی سیاست کر رہے ہیں، تاہم اب سپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن زیرغور ہے، سپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن وقت پر استعمال کریں گے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سپیکر اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد سپیکر قومی اسمبلی عدم اعتماد کا تحریک انصاف
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔