Daily Mumtaz:
2025-05-19@21:21:29 GMT

  اسرائیلی فوج زنانہ لباس میں خان یونس  میں داخل

اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT

  اسرائیلی فوج زنانہ لباس میں خان یونس  میں داخل

اسرائیلی فوج کی خصوصی فورس خواتین کالباس پہن کر غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے وسط میں داخل ہو گئی  تا کہ اسرائیلی قیدیوں کو نکالنے کا مشن انجام دے سکے  ۔  عرب ٹی وی کے مطابق خصوصی فورس خواتین کا لباس پہن کر اور پناہ گزینوں کے بیگ اٹھائے ہوئے داخل ہوئی۔ اس نے القسام بریگیڈز کے ایک ذمے دار کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ ممکنہ طور پر کچھ قیدیوں کے ہمراہ سرنگوں سے باہر نکلا ہے۔ بعد ازاں یہ واضح ہوا کہ وہاں کوئی قیدی موجود نہیں، تو فورس کارروائی کے بعد واپس چلی گئی، جب کہ اس کے نتائج پوری طرح واضح نہیں ہو سکے۔
دوسری طرف  اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اسرائیلی افواج غزہ کے تمام علاقوں میں عربات جدعون کے نام سے آپریشن انجام دے رہی ہیں  تاہم ترجمان نے خان یونس کی اس مخصوص کارروائی کا ذکر نہیں کیا۔
اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے دو اور جنگی طیاروں نے ایک حملہ کیا، جب کہ مشرقی خان یونس پر شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ، ایک فضائی حملے میں جنوبی غزہ میں ناصر ہسپتال کے قریب ایک پناہ گاہ اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔   یہ زمینی صورت حال ایسے وقت میں سامنے آ ئی ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس کی زمینی فورسز نے شمالی اور جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں میں “عربات جدعون” کے نام سے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
اسرائیلی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پانچ انفنٹری اور بکتر بند بریگیڈز اس کارروائی میں شریک ہیں، جس کا مقصد غزہ کے کچھ حصوں پر دوبارہ قبضہ کرنا اور ان علاقوں کو مکمل طور پر زمین کے برابر کرنا ہے۔  اتوار کو ہی اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں “ایک زبردست عسکری معرکہ” شروع ہو چکا ہے، اور اسرائیلی افواج فلسطینی علاقے میں داخل ہو چکی ہیں۔ انھوں نے “ایکس” پلیٹ فارم پر جاری کردہ وڈیو میں کہا “ہم پوری قوت سے غزہ میں داخل ہو رہے ہیں تاکہ جنگ کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ اسرائیل اس وقت غزہ کی پٹی میں حماس پر عسکری دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ مذاکرات کی میز پر اسے مزید رعائتیں دینے پر مجبور کیا جا سکے۔ یہ بات برطانوی خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔
ادھر حماس کی جانب سے اس شرط پر اصرار کیا جا رہا ہے کہ تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے مکمل جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کی ضمانت دی جائے۔ ابھی تک اسرائیلی فوج کے اندازوں کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں تقریباً 58 اسرائیلی قیدی موجود ہیں، جن میں سے 24 زندہ ہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج خان یونس داخل ہو

پڑھیں:

فضا علی کو شو میں بولڈ لباس پہننے پر کڑی تنقید کا سامنا 

پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان فضا کو ان کے مارننگ شو میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فضا علی حال ہی میں اپنے لائیو مارننگ شو میں پہنے گئے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں ہیں۔ فضا نے اس شو میں سیاہ اور نیلے رنگ کا شیفون کا لباس پہنا، جس میں ان کے بازو اور پیٹ نمایاں ہورہے تھے۔

یہ شو پالتو کتوں کے حوالے سے تھا، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

https://www.facebook.com/100063616218795/videos/725129596538622/

سوشل میڈیا پر فضا کے لباس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "بہت سستا لباس ہے"، جبکہ ایک اور نے کہا، "کم از کم ایک بڑا اِنر پہن لیتیں۔"

کچھ صارفین نے ان کے اکثر شو میں دکھائی دینے والے مذہبی رویے اور لباس کے تضاد پر بھی سوال اٹھایا، خاص طور پر رمضان ٹرانسمیشن کے بعد کے اس طرح کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان کردیا؟
  • اسرائیلی بربریت حدود سے تجاوز کر گئی،نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان
  • قابض اسرائیلی فوجیوں کیساتھ جھڑپ میں سینیئر فلسطینی مزاحمتی کمانڈر شہید
  • پاکستانی کن ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں؟ فہرست سامنے آ گئی 
  • غزہ، خواتین کے لباس میں انجام پانیوالا قابض اسرائیلی فوج کا ''خصوصی آپریشن'' ناکام
  • بھارت کا ’ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ‘ کو خلا میں داخل کرنے کا مشن ناکام
  • ظفروال :بھارتی سرحد سے بھارتی نسل کا کوبرا داخل
  • فضا علی کو شو میں بولڈ لباس پہننے پر کڑی تنقید کا سامنا
  • فضا علی کو شو میں بولڈ لباس پہننے پر کڑی تنقید کا سامنا