وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطری سفیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ قطر سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن چاہتے ہیں، قطر کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا۔
انھوں نے کہا قطر کے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسدادِ منشیات، انسداد دہشتگردی، سیکورٹی تعاون اور تربیتی پروگرامز پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔
وزیر داخلہ نے کہا تمام شعبوں میں قطر کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا پاکستان کی ترجیح ہے، قطر کے اعلیٰ حکام نے فالواپ وزٹ پر جلد پاکستان آنے پر اتفاق کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا وفاقی سیکریٹری داخلہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی قطر کا دورہ کرے گا، وفد میں وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں کے سربراہاں شامل ہوں گے۔
انھوں نے کہا قطر پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے، تعلقات کو قابلِ فخر اثاثہ سمجھتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔