مریم نواز(فائل فوٹو)۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بارہ اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی۔ 

خصوصی اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا، محکمے کرپشن سے مکمل پاک نہیں ہو سکے۔ ان کے ہوتے ہوئے کرپشن افسوسناک ہے، کمشنر اور ڈی سی کو پرفارمنس کیلئے مکمل آزادی دی، کسی کو فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کا معیار برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے، مجموعی پرفارمنس بہتر رہی مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر شہر میں ماڈل رکشہ اسٹینڈ بنانے اور سڑکوں کے درمیان سے بجلی کے کھمبے ہٹانے کا حکم دیا۔

انھوں نے تجاوزات کے خاتمے کے بعد واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور عارضی تجاوزات روکنے کے لیے لین مارکنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

مریم نواز نے خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی

---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطے کی سب سے بڑی اور جدید کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں جدید ترین کلائمیٹ آبزرویٹری (رسد گاہ) بنانے کی منظوری کے علاوہ جدید سائنسی مرکز کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کےلیے بجٹ، آلات اور زمین کی فراہمی کا فزیبیلٹی پلان تیار ہے، آبزرویٹری، پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ہاؤس میں قائم کی جائے گی، انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے ہر شعبے کےلیے ماحولیاتی ماہرین تیار کیے جائیں گے۔

بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ آبزرویٹری میں جدید خود کار کمیونیکیشن اور لنکیج سسٹم نصب کیا جائے گا، آبزرویٹری سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کی پیشگوئی کے علاوہ پالیسی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کا جامع پلان دیا ہے، آبزرویٹری کا قیام ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بڑا قدم ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق بجٹ، آلات اور زمین کی فراہمی کا فزیبیلٹی پلان تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میرے ہوتے ہوئے اداروں سے کرپشن کا خاتمہ نہ ہونا افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
  • مریم نواز نے خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی
  • بنگلہ دیش ،53 کھرب 57 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی اخراجات کی منظوری
  • وزیراعلی پنجاب نے خطے کی سب سے بڑی ،جدید ترین کلامیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دیدی
  • پنجاب میں سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی منظوری
  • بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت، وزیراعلی پنجاب کا اظہار تشکر
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ترکیہ کیساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا
  • آسان کاروبار فنانس و کاروبار کارڈ، وزیرِاعلیٰ پنجاب کی درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت
  • مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرز حکمرانی سے پریشان کیوں ہیں؟