اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نااہلی کیس میں جمشید دستی کے وکیل  نے الیکشن کمیشن کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جمشید دستی نے ایف اے 2020میں کیا،ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ جمشید دستی نے بی اے کب کیا؟وکیل جمشید دستی نے کہاکہ جمشیدد ستی نے بی اے 2017میں کیا، ممبر کے پی کے نے کہاکہ کیا آپ نے پہلے بی اے کیا پھر ایف اے کیا؟

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمشید دستی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ کیا جمشید دستی کی ایسی پراپرٹی ہے جس سے الیکشن کمیشن کو آگاہ نہیں کیاگیا؟وکیل درخواستگزار نے کہاکہ جی ایسی پراپرٹی ہے جو کاغذات نامزدگی پر درج نہیں ،جمشید دستی نے کاغذات نامزدگی پر تعلیم ایف اے لکھی، وہ میٹرک بھی نہیں،ممبر بلوچستان نے کہاکہ اگر کوئی شخص ان پڑھ ہو تو کیا ہوگا، ممبر کے پی کے نے کہاکہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے جھوٹ بولا؟وکیل درخواستگزار نے کہاکہ جی انہوں نے جھوٹ بولا، ایف اے سے متعلق بیان حلفی بھی دیا،وکیل جمشید دستی نے کہاکہ درخواستگزار جنرل الیکشن میں امیدوار تھے۔

پنجاب حکومت نے بھارتی حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کیلئے امدادی فنڈ جاری کر دیا 

ممبر کے پی نے کہاکہ کوئی ایسی دستاویزات ہیں جس میں لکھا ہو جمشید دستی کی تعلیمی دستاویزات جعلی ہیں،وکیل جمشید دستی نے کہا کہ جمشید دستی نے ایف اے 2020میں کیا،ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ جمشید دستی نے بی اے کب کیا؟وکیل جمشید دستی نے کہاکہ جمشیدد ستی نے بی اے 2017میں کیا، ممبر کے پی کے نے کہاکہ کیا آپ نے پہلے بی اے کیا پھر ایف اے کیا؟

ممبر بلوچستان نے کہاکہ آپ نے 2017میں بی اے کیا مگر ایف اے کی سند تب کونسی لگائی؟جمشید دستی نے کہاکہ میں نے میٹرک اور ایف اے کراچی بورڈ سے کیا،وکیل درخواستگزار نے کہا کہ میٹرک کی سند ان کی ڈی جی خان کی ہے، جعلی ہے بورڈ نے بھی لکھا ہے،ان کی ایف اے کی سندھ پر رجسٹریشن نمبر نہیں ، نہ ہی مائیگریشن سرٹیفکیٹ ہے،ممبر سندھ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کراچی بورڈ سے میٹرک اور ایف اے کی تصدیق کرائے گا، الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پی سی بی نے کوچنگ سٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کر دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جمشید دستی نے کہاکہ وکیل جمشید دستی نے جمشید دستی نے کہ کہ جمشید دستی نے الیکشن کمیشن ممبر کے پی ایف اے کی کیا وکیل نے بی اے اے کیا کہ کیا

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن فائل فوٹو 

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا، خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین کی سینیٹ نشستوں پر الیکشن ہوگا، خیبر پختونخوا کی 2 ٹیکنوکریٹ سینیٹ نشستوں پر بھی الیکشن ہوگا۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا، ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری
  • الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • ووٹر رجسٹریشن مہم، الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کے کیلئے ٹریننگز کا آغاز
  • الیکشن کمیشن کی "ووٹ بندی" جمہوریت کو برباد کردیگی، جے رام رمیش
  • مخصوص نشستوں کا کیس: درخواست گزار کے وکیل کو کلائنٹ سے ہدایات لینے کا حکم
  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
  • مخصوص نشستوں کی تقسیم، اے این پی نے الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کو چیلنج کر دیا
  • الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر کسی فیصلے تک پہنچنے میں ناکام
  • عمر ایوب نااہلی کیس‘ پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع الیکشن کمیشن میں پیش