گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں: دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا ہے کہ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کا سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، بھارت نے ہی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات میں پاکستان میں بھی مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے الزامات اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتے، پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان کرتارپور راہداری کے ذریعے گوردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزہ فری رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے
پڑھیں:
بھارتی پروپیگنڈا کا جواب دینے کے حوالے سے دفتر خارجہ میں آج شام بریفنگ ہوگی
دفتر خارجہ—فائل فوٹوبھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے بیرون ملک وفد بھیجنے کا معاملے پر آج شام دفتر خارجہ میں اہم بریفنگ کا انعقاد ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کی حکومتی وفد کی سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، وفد کو پاک بھارت تنازع کے مختلف سفارتی پہلوؤں پر بریفنگ دی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کے دوسرے ممالک سے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرتے، ہر ریاست کو خود مختار حیثیت میں اپنی خارجہ پالیسی بنانے کا حق حاصل ہے،
دفتر خارجہ میں ہونے والی بریفنگ میں اہم شخصیات کو دعوت دی گئی ہے جن میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر، شیری رحمٰن، خرم دستگیر، امریکا میں سابق پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اور مصدق ملک شامل ہیں۔