چین کی روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات اور بحران کے سیاسی حل کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ اور روس کے رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یوکرین بحران کے معاملے پر چین امن کے لیے سازگار تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات اور سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے ۔ چین امید کرتا ہے کہ تمام فریق بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ایک منصفانہ، دیرپا اور پابند امن معاہدے تک پہنچ سکیں گے جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
روس اور یوکرین بہت جلد مذاکرات شروع کررہے ہیں، ٹرمپ کا روسی ہم منصب سے رابطے کے بعد اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس جنگ بندی کے لیے فوراً مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ پر پوسٹ کرتے ہوئے روس اور یوکرین میں مذاکرات جلد شروع ہونے کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیے: روس اور یوکرین بڑے پیمانے پر جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق
اس ٹیلی فونک رابطے کے بعد روسی صدر نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے کوششیں عمومی طور پر درست سمت گامزن ہیں اور ماسکو یوکرین کے ساتھ مل کر امن معاہدے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس اہم پیش رفت کے بارے میں تاحالا یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے روسی صدر کی کال سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے ‘چند منٹ’ کی گفتگو کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امن معاہدہ جنگ بندی روس یوکرین