کراچی، روڈ حادثات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، خواتین سمیت متعدد شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
حادثے کا شکار مسافر وین ٹنڈوآدم جا رہی تھی، گڈاپ ٹاؤن پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ سپرہائی وے کاٹھور کے قریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، جبکہ اسٹیل مل موڑ پر تیز رفتار ڈمپر وہیل چئیر پر چلنے والے معذور پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں نامعلوم معذور شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائی وے کاٹھور کے قریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے باعث مسافر وین کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثے کا شکار مسافر وین ٹنڈوآدم جا رہی تھی، گڈاپ ٹاؤن پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
اسٹیل مل موڑ عادل کانٹے کے قریب تیز رفتار ڈمپر وہیل چئیر پر چلنے والے معذور پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں نامعلوم معذور شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی، حادثے میں جاں بحق شخص کی تاحال شناخت فوری ممکن نہیں ہو سکی۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہو رہا تھا کہ موقع پر موجود شہریوں اور ٹریفک پولیس نے تعاقب کرنے کے بعد ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ لیا۔ اس دوران مشتعل شہریوں نے پتھراؤ کرکے ڈمپر کے شیشے توڑ گئے، پولیس کے مطابق زیر حراست ڈمپر ڈرائیور کو تھانے منقتل کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ حادثے میں جاں بحق معذور شخص کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے بعد ڈمپر مسافر وین کے مطابق حادثے کے جا رہی
پڑھیں:
کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
کراچی:تین ہٹی مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں منی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس نے تین ہٹی مزر کے قریب ہونے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔
ایس ایچ او جمشید کوارٹرزانصر بٹ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ حماد کے نام سے ہوئی ہے اور زخمی ہونے والے 35 سالہ امین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور گوت خان کو گرفتار کر کے منی ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جس پر سامان بھی لدا ہوا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔