مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کو حرم شریف تک پہنچنے میں مشکلات
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سے عازمین حج کی روانگی جاری ہے تاہم وہ پاکستانی عازمین جو مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں انہیں حرم شریف تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق رواں برس حج کی ادائیگی کے لیے پاکستان سے عازمین کی روانگی جاری ہے اور اب تک ہزاروں عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ تاہم مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستانی عازمین حج کو حرم شریف تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عازمین کے اکٹھے نکلنے کے سبب رش ہو جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق بسوں کے تاخیر سے آنے کی بھی چند شکایات موصول ہوئی ہیں اور شکایات کے ازالے کے لیے بروقت اقدامات کیے جاتے ہیں۔ عازمین کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔
دوسری جانب 67 ہزار نجی عازمین کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہوسکا ہے۔ گزشتہ دنوں وزارت مذہبی امور نے ایک خط بھی سعودی حکام کو لکھا تھا، تاہم اب تک اس حوالے سے مزید کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔
مزیدپڑھیں:فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
خان کندی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں اور پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔\932