عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا کو سستا ’شاہ رخ خان‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور سستا شاہ رخ خان قرار دے دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا پر جوابی تیر چلادیے اور کہا کہ ایسے لوگوں پر رحم کھانا چاہیے جواب نہیں دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا ذہنی مریض ہے اور سستا شاہ رخ خان بن کر گھومتا ہے، خود کو زندہ رکھنے کے لیے ایسی حرکتیں کرتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ابھی تو وہ سینیٹر ہے مگر اس کی سیاسی پارٹی کوئی نہیں، اس کے بیان پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتی۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے گزشتہ روز ٹاک شو میں پنجاب حکومت پر تنقید کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کنیزوں، نوکرانیوں کو وزیر بنانے کے لیے ترمیم لائے، پنجاب حکومت کے ٹک ٹاک چلانے والے ترجمان اور وزیر پڑھے لکھے بھی نہیں ہیں۔
مزیدپڑھیں:مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لئے اہم خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا
پڑھیں:
باجوڑ دھماکا، شہید اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل کا تعلق سوات سے تھا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ باجوڑ دھماکے کے شہید اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل کا تعلق سوات سے تھا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شہید اسسٹنٹ کمشنر کے خاندان کے افراد سوات آپریشن میں شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی داستان اس خاندان نے اپنے خون سے رقم کی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اللّٰہ ان کی قربانیاں قبول فرمائے اور ان کے صدقے وطن میں دائمی امن قائم ہو۔