وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی تھیرٹ کے باوجود برشور جلسے میں بلٹ پروف ڈائس ہٹوادیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کے روز پشین کے علاقے برشور میں جلسہ عام سے خطاب سے قبل بلٹ پروف ڈائس ہٹوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے مجھے برشور میں خطرے سے آگاہ کیا تھا مگر میں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جس وعدے پر میں یہاں آیا ہوں اسے ہر قیمت پر نبھاؤں گا اور جس کو جو کرنا ہے وہ کر لے میرا سینہ حاضر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کے درمیان آؤں گا اور دنیا کی کوئی طاقت مجھے ان سے جدا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے بلٹ پروف ڈائس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح میں نے اس ڈائس کو دیکھا جو شاید گولی کو روک سکتا ہو مگر عوام کی محبت کی تپش کو بھی کم کر دیتا ہے۔
مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی عسکریت پسندوں کو جرگے کی پیشکش
اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں آپ میں سے ہوں کوئی بلٹ پروف شیشہ کوئی حفاظتی دیوار مجھے اپنے لوگوں سے دور نہیں کر سکتی یہ سینہ حاضر ہے ان کے لیے جو مجھے عوام سے اور پاکستان کی محبت سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے بھارت کی ہر سازش اور چال کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور یکجہتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں اور پاکستان کے لیے ہم سب سے پہلے اپنے سینے پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے سپہ سالار اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پشین سمیت پورا بلوچستان اور پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برشور بلٹ پروف ڈائس پشین سیکیورٹی تھریٹ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی تھریٹ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔