صدر زرداری کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر—فائل فوٹوز
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں صدرِ پاکستان آصف زرداری نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا ہے۔
ان کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاعِ وطن کی خاطر آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ بھارتی حملوں پر مؤثر جوابی کارروائی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان تعریف کے مستحق ہیں، عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو سراہتی ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی عہدے کی مدت میں توسیع پر مبارک باد پیش کی ہے۔
صدرِ پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ ا یئرچیف مارشل کی کامیاب جنگی حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل کی قیادت میں بھارتی فضائیہ کو شکستِ فاش دی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدتِ ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی مملکت ا صف علی زرداری فیلڈ مارشل عاصم منیر ایئر چیف مارشل کہا ہے کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لے لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں صوبائی کابینہ کے 10 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید، انتظامی محکموں کے سربراہان اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔