Express News:
2025-07-11@16:36:38 GMT

سورج سے نکلتی لپٹیں، ناسا نے خبردار کر دیا!

اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT

ماہرینِ فلکیات نے آئندہ دنوں اور ہفتوں میں شمسی طوفانوں اور دیگر شدید خلائی موسمی وقوعات کے متعلق خبردار کردیا۔ ماہرین کے مطابق سورج کا فعال حصہ زمین کے سامنے آ چکا ہے۔

سورج کی یہ سرگرمیاں زمین پر ممکنہ طور پر بلیک آؤٹ کا سبب ہو سکتی ہیں۔ ناسا کے سولر ڈائنامکس آبزرویٹری نے واضح ہونے والے نئے سن اسپاٹ ریجن سے حال ہی میں 2025 کے سب سے طاقتور اخراج کی تصاویر لی ہیں۔

ماہرین کی جانب سے اس شمسی لپٹ کو ایکس 2.

7 درجے کی قرار دیا گیا ہے جو کہ شمسی لپٹوں کا سب سے خطرناک ممکنہ درجہ ہوتا ہے۔

اس وقوعے کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ میں ریڈیو بلیک آؤٹ پیش آیا ہے۔

امریکا کے نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) کے مطابق اس کی وجہ سے ہائی فریکوئنسی ریڈیو سگنلز تقریباً 10 منٹ تک متاثر رہے۔

ناسا نے بتایا کہ یہ شمسی لپٹیں اور اخراج ریڈیو مواصلات، برقی پاور گرڈ، نیویگیشن سگنلز کو متاثر کرنا جاری رکھ سکتی ہیں اور خلائی جہاز اور خلانوردوں کے لیے خطرات کا سبب بن سکتی ہیں۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ماہرِین غذائیت نے بھیگے باداموں کا چھلکا اتار کر کھانے والوں کو خبردار کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اکثر ہم معمولی سمجھ کر خوراک کے کچھ حصے ضائع کر دیتے ہیں، حالانکہ وہ ہماری صحت کے لیے بے حد مفید ہوتے ہیں۔ جیسے کہ مالٹے کے چھلکے، سیب کی جلد، تربوز کا سفید حصہ، اور خاص طور پر بادام کا باریک بھورا چھلکا—جسے عام طور پر بھگو کر اتار دیا جاتا ہے—حقیقت میں غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور ہماری دل، دماغ اور ہاضمے کی صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔

ماہرِ غذائیت لوونیٹ بٹرا کے مطابق بادام نہ صرف توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے، موڈ بہتر بنانے، وزن گھٹانے، شوگر متوازن رکھنے اور نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ ان میں میگنیشیم، فائبر، پروٹین اور اہم امینو ایسڈز پائے جاتے ہیں جو جسم کے مختلف افعال کو بہتر طریقے سے انجام دینے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

بادام کا چھلکا صرف ایک عام جلد نہیں بلکہ ایک قیمتی غذائی حصہ ہے، جس میں پولیفینولز جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہوتے ہیں۔ یہ اجزاء سوزش کم کرنے، مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، چھلکے میں موجود وٹامن ای جلد، بینائی اور قوتِ مدافعت کے لیے مفید ہے، جبکہ فائبر ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام کو چھلکے سمیت کھانا زیادہ مفید ہے، خاص طور پر اگر وہ پہلے سے بھگوئے گئے ہوں۔ چھلکے میں موجود غذائی اجزاء آنتوں کی صحت بہتر بنانے، سوزش کم کرنے اور قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ اگرچہ بعض افراد کو لگتا ہے کہ چھلکا ہضم نہیں ہوتا، لیکن ایک صحت مند نظامِ ہضم کے لیے یہ فائبر نہایت اہم ہے، کیونکہ یہ آنتوں کی حرکت بہتر بناتا ہے اور مفید بیکٹیریا کی افزائش میں مدد کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بچوں اور بزرگوں کو بھی بادام چھلکے سمیت دینا محفوظ ہے، بشرطیکہ انہیں اچھی طرح پیس کر کھانے میں شامل کر دیا جائے، جیسے کھیر یا اسموتھی میں۔ بادام بغیر بھگوئے بھی کھائے جا سکتے ہیں، لیکن بھگونے سے یہ نرم ہو جاتے ہیں اور بعض غذائی اجزاء آسانی سے جذب ہو جاتے ہیں۔ تاہم، حقیقی فائدہ تبھی حاصل ہوتا ہے جب بادام چھلکے سمیت کھایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری کو ناسا کا عبوری سربراہ مقرر کردیا
  • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
  • سولرائزیشن کا جنون 10فیصدجی ایس ٹی کے بعد سست روی میں داخل ہو سکتا ہے. ویلتھ پاک
  • انسانی جلد سے مشابہہ فون کیس تیار، جو سورج کی شعاعوں سے بھی جھلس جائے
  • آہ شکیل فاروقی۔ باتیں ان کی یاد رہیں گی
  • کیش ٹرانزیکشنز پر نیا ٹیکس لاگو ”بینکوں میں پیسے جمع کروانے والے صارفین خبردار ہو جائیں
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آئے تو ان کا کیا انجام ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا
  • سکھر: بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوناشروع
  • انڈونیشیا : آتش فشاں سے 18کلومیٹر بلند ی تک راکھ اور دھویں کا اخراج
  • ماہرِین غذائیت نے بھیگے باداموں کا چھلکا اتار کر کھانے والوں کو خبردار کردیا