سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تینوں بڑی جماعتیں حکومت میں ہیں اور ملک کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، حالات یہ ہیں کہ ملک کا دفاع قرضوں کی رقم سے کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی طرز حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تینوں بڑی جماعتیں حکومت میں ہیں اور ملک کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، حالات یہ ہیں کہ ملک کا دفاع قرضوں کی رقم سے کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں عوام پاکستان پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول ہے، پاکستان کی تینوں بڑی جماعتیں حکومت میں ہیں مگر اس کے باوجود ملک کا کوئی پرسان حال نہیں دو کروڑ 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، پولیس سے نظام نہیں چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے سفارش ختم ہو چکی ہے، اب صرف رشوت کا بازار گرم ہے، جس ملک کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بادشاہت کی طرز پر حکومت کریں وہ ملک نہیں چل سکتا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاست کا مقصد ہونا چاہیے جو ملکی ضرورت ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک کے سیاست دان سیاست کا مقصد بھول گئے ہیں، ہم اپنی سیاسی سمت درست نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ووٹ کو عزت دو کا ںعرہ لے کر چلی لیکن بعد ازاں اقتدار کو عزت دو کا نعرہ اپنا لیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کیا ہونا ہے اس کی کوئی بات نہیں کرتا، سیاست کو نفرت میں بدل دیا گیا ہے، ایک دوسرے پر برتری کے لیے سیاست کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود جماعتوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، اسٹیبلشمنٹ جماعتیں بناتی ہیں مگر ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) صرف سیاسی جوڑ توڑ کے لیے استعمال ہو رہا ہے جبکہ سیاست دانوں کی کرپشن بڑھتی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی کہ پاکستان نے کہا کہ ملک کا کہ ملک رہا ہے

پڑھیں:

سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پرٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔ اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی
  • شاہد خاقان عباسی کی انجیوپلاسٹی، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی کو  دل کا دورہ‘ سٹنٹ ڈالے گئے
  • سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف، دو سٹنٹ ڈالے گئے