چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ، چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی
ایئر چیف سے چینی سفیر کی ہونے والی ملاقات میں ادارہ جاتی سطح پر روابط، دفاعی تعاون، خطے کی بدلتی جیو اسٹریٹیجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمت عملیوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہاکہ پاکستان اور چین تاریخی اور آزمودہ دوستی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مستقبل میں باہمی تعاون و شراکت داری کے ذریعے پاکستان اور چین کی دوستی مزید گہری ہوگی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے چین کی مسلسل حمایت اور غیر متزلزل دوستی پر اظہار تشکر کیا اور دفاعی نظام کی جدیدیت اور تکنیکی ترقی میں چین کے کردار کو سراہا۔
ایئر چیف مارشل نے انسانی وسائل کی ترقی، ٹیکنالوجی ،مشترکہ تحقیق و ترقی کے شعبوں میں چین کے کردار کو سراہا اور ملاقات میں اعلیٰ سطح کے روابط کو ادارہ جاتی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ اس موقع پر چینی سفیر نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان ایئر فورس کی غیر معموملی آپریشنل مہارت کو سراہا اور اس مہارت کو قومی دفاع سے وابستگی کا اعلیٰ مظہر قرار دیا جبکہ چین کے سفیر نے چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کی خود انحصاری پر مبنی حکمت عملی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے مقامی سطح پر تیار کردہ نظاموں کے مؤثر استعمال اور خطرات کی روک تھام کے لیے جدید سسٹمز کے استعمال کی حکمت عملی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ چین پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں
چین کے سفیر نے کہاکہ پی اے ایف کی مقامی سطح پر تکنیکی ترقی میں سرمایہ کاری کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی پر مسلسل توجہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید نکھارے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایئر ہیڈکوارٹر پاکستان ایئر فورس پی اے ایف چینی سفیر دورہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر ہیڈکوارٹر پاکستان ایئر فورس پی اے ایف چینی سفیر وی نیوز کے مؤثر استعمال چینی سفیر نے پاک فضائیہ فضائیہ کی کو سراہا کے مطابق ایئر چیف کی ترقی کے لیے چین کے ایس پی
پڑھیں:
اسلامیہ کالج پشاور؛ ہراسگی کیس میں پروفیسر کی برطرفی کے بعد دیگر اساتذہ کیلیےضابطہ اخلاق جاری
پشاور:اسلامیہ کالج پشاور میں ہراسگی کیس کے الزام میں پروفیسر کی برطرفی کے بعد انتظامیہ نے دیگر فیکلٹی ممبران کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے اساتذہ کو طلبہ و طالبات کے ساتھ رومانی یا غیر مناسب تعلقات سے باز رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو اپنی تدریسی اور پیشہ ورانہ حدود میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی اور کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی یا غیر پیشہ ورانہ سرگرمی ناقابل قبول ہوگی۔
کالج انتظامیہ کے مطابق ایسے واقعات ادارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب گزشتہ روز اسلامیہ کالج پشاور کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو ایک طالبہ کی جانب سے ہراسگی کے الزامات کے بعد ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔