قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات، اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی ، بیوٹیفکیشن اور ماحول دوست پودے لگانے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن، ممبر اسٹیٹ اور سی ڈی اے کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خاص طور پر اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی ، بیوٹیفکیشن اور ماحول دوست پودے لگانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین نے سی ڈی اے کے اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیے گئے شاندار اقدامات کی تعریف کی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین نے تجویز پیش کی کہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایک سڑک کا نام پاکستانی قوم کے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے نام پر رکھا جائے جبکہ اسلام آباد میں قازقستان کے قومی شاعر آبائی قونانبائی کے نام پر ایک سڑک کا نام رکھا جائے۔ سڑک کے نام کی نقاب کشائی ضابطہ کی کاروائی کی منظوری کے بعد تقریب قازقستان کے صدر کے رواں برس ہونے والے دورہ پاکستان کے موقع پر کی جائے گی۔

ملاقات کے دوران چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد اور آستانہ کے درمیان سسٹر سٹی کا تعلق ہیاس سلسلہ میں 2004 میں اسلام آباد میں ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے تھے۔ ملاقات میں سی ڈی اے کے ساتھ اہم منصوبوں پر شراکت داری کے مواقع اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں اسلام آباد میں ایک جدید ترین ذبح خانہ کا قیام، ایک بزنس فیسلٹیشن سینٹر جہاں کاروباری خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں، شامل ہیں۔علاوہ ازیں ملاقات میں اسلام آباد میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے جدید سہولیات سے لیس فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید برآں، اس سال اکتوبر میں اسلام آباد میں ہونے والی صنعتی نمائش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین نے سی ڈی اے کو اس کے تمام منصوبوں میں اپنے ملک کی طرف سیمکمل تعاون کا یقین دلایا اور یہ طے پایا کہ سی ڈی اے اور اسلام آباد میں قازقستان کے سفارت خانے کے درمیان گہرے رابطے کیلئے دونوں اطراف سے فوکل پرسنز مقرر کئے جائیں گے تاکہ متعلقہ منصوبوں کے بارے پیش رفت کو مزید بڑھانے میں مدد مل سکے ۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اپنے بردرانہ ملک قازقستان کو انتہائی قدر اور عزت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے سی ڈی اے کی کاوشوں، بالخصوص اسلام آباد میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پارکوں کی بحالی، فوڈ اسٹریٹس کا قیام، ماحول دوست الیکٹرک بسیں، کیبل کار منصوبہ، تھیم اور ایڈونچر پارک جیسے اقدامات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے مزید شعبوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کاروباری تعاون اور ثقافتی تعلقات کی اہمیت کو بھی واضح کیا۔ اس موقع پر دونوں اطراف نے سی ڈی اے، پاکستان اور آستانہ، قازقستان کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کو قازقستان کے سفیر جناب یرژان کیستافین نے آستانہ کے ہم منصبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مستقبل میں باہمی تعاون کے نئے راستوں کو تلاش کرنے کیلئے دو طرفہ ملاقاتوں کیلئے آستانہ آنے کی دعوت دی۔ ملاقات کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں قازقستان کے سفیر جناب یرژان کیستافین کو سووینئرپیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت نے یو اے ای کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا حکومت نے یو اے ای کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا چین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینے کا اعلان معاشی پالیسیاں بنانا ماہرین صحت نہیں بلکہ ماہرین اقتصادیات کا کام ہے، امین ورک برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے، غزہ کی صورتحال ناقابل قبول ہے:وزیر خارجہ آئی ایم ایف کی شرط پر پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی مزید بڑھانے پر اتفاق فوج میں فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے،مراعات،اختیارات کیا ہیں؟تفصیلات سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں اسلام آباد میں اسلام آباد کی ترقی چیئرمین سی ڈی اے پر تبادلہ خیال ماحول دوست نے سی ڈی اے کے ساتھ کو مزید

پڑھیں:

اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر

انور عباس:پاکستان میں اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلین نے کہا ہے کہ آئندہ تین برس میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت اٹلی میں روزگار کے مواقع ملیں گے، اٹلی امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے، سال 2025-2026 کے لئے 3200 پاکستانی طلباء کو اطالوی جامعات میں تعلیم کے لئے وظائف فراہم کئے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

پاکستان میں اطالوی سفارت خانے کے زیر انتظام 80 ویں اٹلی ڈے ہر عشائیے کا انتظام کیا گیا جس میں متعدد سفارتی، سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں عشائیے کا آغاز اٹلی اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا عشائیے سے خطاب میں پاکستان میں اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلین نے کہا کہ اٹلی امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے، پاکستان دوستی، کشادہ دلی اور احترام سے بھرپور ایک خوبصورت ملک ہے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

 ماریلینا آرمیلین کا کہنا تھا کہ آئندہ تین برس میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت اٹلی میں روزگار کے مواقع ملیں گے، سال 2025-2026 کے لئے 3200 پاکستانی طلباء کو اطالوی جامعات میں تعلیم کے لئے وظائف فراہم کئے، قونصلر رسائی اور دیگر سفارتی عوامل میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اطالوی سفیر نے کہا کہ یورپی یونین مین سب سے بڑی پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں مقیم ہے، اپنی مدت ذمہ داری کے دوران پاک اٹلی تعلقات میں بہتری کے لئے بہت محنت کی ہے۔

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

 مہمان خصوصی وزیر مملکت علی پرویز ملک نے اعادہ کیا کہ پاکستان اور اٹلی مشترکہ اہداف رکھتے ہیں دونوں کے باہمی تعلقات نے 78 برس مکمل کر لئے ہیں، پاک یورپی تزویراتی مذاکرات کے بعد امید ہے کہ اطالوی کمپنیاں پاکستان آئیں گی۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے مل کر کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بحرین میں ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ لگانے پر پابندی عائد
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے