ملتان، علامہ غضنفر علی حیدری شیعہ علماء کونسل ملتان کے بلامقابلہ ضلعی صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے حلف لیا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب سید نئیر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ، سابق صوبائی آرگنائزر مولانا غلام شبیر حیدری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان مصور عباس نقوی، سینیئر نائب صدر شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ اور دیگر شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان ضلع ملتان کا اجلاس جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں یونٹس صدور اور نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس میں بزرگ عالم دین پرنسپل جامعة العباس ڈاکٹر علامہ غضفنر علی حیدری کو متفقہ طور پر بلامقابلہ شیعہ علماء کونسل ضلع ملتان کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا، صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے حلف لیا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب سید نئیر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ، سابق صوبائی آرگنائزر مولانا غلام شبیر حیدری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان مصور عباس نقوی، سینیئر نائب صدر شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ، مولانا کاشف ظہور نقوی، تجمل عباس مہدی، مشتاق حسین ساقی، غلام عباس انقلابی، سید سبطین حسین نقوی، سابقہ ضلعی صدر شیعہ علما کونسل ملتان مولانا اعجاز حسین بہشتی نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل سید نئیر عباس کاظمی ایڈووکیٹ، مولانا غلام شبیر حیدری سابق آرگنائزر شیعہ علماکونسل جنوبی پنجاب اور تجمل عباس مہدی نے اظہار خیال کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کربلا ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور حق و صداقت پر قائم رہنے کا درس دیتی ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
عشرہ مجالسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ آج کا مسلمان اگر امام عالی مقامؑ کی سیرت کو اپنا شعار بنا لے تو دنیا میں عدل، امن اور بھائی چارے کا قیام ممکن ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ حسینی کردار کو اپنائیں اور فکری بیداری کے ساتھ عصرِ حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کی قربانی صرف تاریخ کا واقعہ نہیں بلکہ قیامت تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد و امام بارگاہ علی، بحریہ ٹاؤن میں عشرہ مجالسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ کربلا کا معرکہ ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور حق و صداقت پر قائم رہنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا مسلمان اگر امام عالی مقامؑ کی سیرت کو اپنا شعار بنا لے تو دنیا میں عدل، امن اور بھائی چارے کا قیام ممکن ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ حسینی کردار کو اپنائیں اور فکری بیداری کے ساتھ عصرِ حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کریں۔