زارا نور کا والدہ اسما عباس کے ساتھ نور جہاں کے شہرۂ آفاق نغمے پر کلاسیکل رقص؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
زارا نور عباس کی اپنی والدہ اداکارہ اسماء عباس کے ساتھ کلاسیکی رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل موہ لیے۔
اسماء عباس ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور ان کی بیٹی زارا نور عباس بھی کسی سے کم نہیں۔ ماں بیٹی کی ڈراموں میں جوڑی کو بھی خوب سراہا جاتا ہے۔
دونوں باصلاحیت اداکارائیں نہ صرف اداکاری میں کمال رکھتی ہیں بلکہ فنِ رقص میں بھی اپنی مہارت کا خوبصورت مظاہرہ کرچکی ہیں۔
اس دلکش جوڑی نے حال ہی میں لیجنڈری گلوکارہ نور جہاں کے لازوال نغمے پر کلاسیکی کتھک ڈانس کیا اور ویڈیو انسٹاگرام پیج پر شیئر کی۔
View this post on InstagramA post shared by Mediabites (@mediabites_official_)
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی والدہ اسماء عباس کے نام ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا کہ امی، آپ سب سے مضبوط ترین خاتون ہیں۔
زارا انور نے ماں کے نام لکھا کہ آپ نے مجھے سکھایا کہ دکھ کو خاموشی سے کیسے سہا جاتا ہے، کسی ستائش کے بغیر قربانی کیسے دی جاتی ہے اور کیسے دنیا کی پروا کیے بغیر باوقار انداز میں جیا جاتا ہے۔
اداکارہ زارا انور عباس نے مزید لکھا کہ لیکن شاید آپ کو اتنی قربانیاں نہیں دینی چاہیئں تھیں۔ شاید آپ کے خواب بھی اہم تھے۔ آج، میں وہ خواب آپ کے ساتھ جینا چاہتی ہوں۔ آپ کے لیے اور آپ کے ساتھ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔