ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی سالانہ ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس کے لیے اپنے منصوبوں کا اعلان کر دیا جس کے تحت کمپنی اپنی ہر پراڈکٹ کو اپ ڈیٹ کرے گی۔

ایپل کے مطابق اس کانفرنس کا انعقاد 9 جون سے 13 جون کے درمیان ہوگا جس میں کچھ ایونٹ فرداً جبکہ زیادہ تر ایونٹ آن لائن منعقد ہوں گے۔

یہ آن لائن ایونٹس 9 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ایک لائیو اسٹریم کی نوٹ سے شروع ہوں گے جو کہ ایپل کی ویب سائٹ، ایپل ٹی وی ایپ اور یوٹیوب پر اسٹریم کیا جائے گا۔ساتھ ہی ایونٹ ختم ہونے کے بعد اس کا ری پلے بھی دستیاب ہوگا۔

واضح رہے ایپل کی جانب سے اس ایونٹ میں نئے اے آئی فیچرز کا متعارف کرایا جانا متوقع ہے۔ گزشتہ برس اس ایونٹ میں ایپل نے اپنے برانڈڈ اے آئی ٹولز ایپل انٹیلی جنس کو لانچ کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور:تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عملے پر گولیاں چل گئیں

لاہور(نیوز ڈیسک)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ملازمین کی جانیں خطرے میں پڑنے لگیں.تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے پر ریگولیشن عملے پر سیدھی گولیاں چل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شالیمار زون کا ریگولیشن عملہ لال پل جٹاں دی حویلی کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے گیا۔آپریشن کے دوران انسپکٹر عمر بٹ نے سڑک پر لگی ریڑھیوں کو اٹھانے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر کے مطابق علی نامی شخص اسلحہ کے ساتھ آیا ، سرکاری ملازمین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ایک گولی ذیشان کو چھوتے ہوئے گزر گئی۔باقی ملازمین نے ٹرک کی اوڑھ لے کر اپنی جان بچائی۔ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ میرا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا

متعلقہ مضامین

  • جامشورو: ایک ماہ کے دوران ایک لڑکی اور ایک خاتون کا اغوا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • لاہور:تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عملے پر گولیاں چل گئیں
  • نیشنز ہاکی کپ؛ قومی ٹیم کب کِس کے مدمقابل آئے گی؟شیڈول سامنے آ گیا
  • خادم الحرمین الشریفین نے ایک ہزار فلسطینیوں کو ذاتی خرچے پر حج کرانے کا اعلان کردیا
  • عمر چھوٹی بتا کر میں ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے کردار ادا نہیں کر سکتی: بشریٰ انصاری
  • ایم ڈبلیو ایم کی نصاب تعلیم کونسل کا اجلاس، لاہور میں کانفرنس کے انعقاد کا اعلان
  • نیشنز ہاکی کپ؛ قومی ٹیم کب کِس کے مدمقابل آئے گی؟