فوج میں فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
آرمی چیف فور اسٹار جنرل ہوتا ہے جبکہ فیلڈ مارشل کے رینک میں ایک اسٹار کا اضافہ ہوجاتا ہے، یعنی فائیو اسٹار ہوجاتے ہیں، فیلڈ مارشل فوج میں جنرل سے اوپرکا اعلیٰ اور سینئر ترین عہدہ ہے جو تاحیات رہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن بُنیان مرصوص اور معرکہ حق کے نتیجے میں حکومت نے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو ترقی دے دی ہے، حکومت نے آرمی چیف کو ترقی دے کر انہیں فیلڈ مارشل تعینات کردیا ہے۔ فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے؟ فوج میں آرمی چیف فور اسٹار جنرل ہوتا ہے جبکہ فیلڈ مارشل کے رینک میں ایک اسٹار کا اضافہ ہوجاتا ہے، یعنی فائیو اسٹار ہوجاتے ہیں، فیلڈ مارشل فوج میں جنرل سے اوپرکا اعلیٰ اور سینئر ترین عہدہ ہے جو تاحیات رہتا ہے۔ حکومت کی جانب سے فیلڈ مارشل کا عہدہ غیر معمولی اور مثالی قیادت اور خدمات کے پیش نظر دیا جاتا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان میں ایوب خان واحد فیلڈ مارشل تھے۔ 1958 میں جنرل محمد ایوب خان کی مدت ملازمت ختم ہوئی تو 1959 میں صدارتی کابینہ نے انہیں 1959 میں فیلڈ مارشل بنانے کی منظوری دی تھی۔ حکومت کی جانب سے عہدہ ملنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کیلیے ایک نہیں بلکہ 7 عاصم منیر بھی قربان ہیں۔ انہوں نے اپنی ترقی اور عہدے کو شہدا، غازیوں اور جوانوں کے نام کردیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل فوج میں
پڑھیں:
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
پاکستان کے معروف ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے۔
یہ افسوسناک خبر احمد شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی۔ پوسٹ میں لکھا گیا ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ ساتھ ہی مداحوں سے ان کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی درخواست بھی کی گئی۔
عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز میں دکھائی دیتے تھے، خصوصاً رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان کی موجودگی ناظرین کو بہت پسند آتی تھی۔
پیر کی صبح احمد شاہ کے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ سے بھی ان کے انتقال کی خبر دی گئی، تاہم موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔
https://www.facebook.com/share/p/163hfwxr4g/
واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کی موتیا سرجری ہوئی تھی، تاہم ان کے انتقال کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ اچانک وفات کی یہ خبر احمد شاہ کے خاندان کے ساتھ ساتھ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کے لیے بھی صدمے کا باعث بنی ہے۔