غزہ کے مظلوم باشندے محاصرے اور انسانی المیے کا شکار ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف دنیا بھر میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، لیکن بدقسمتی سے بیشتر مسلم ممالک کے حکمران اس ظلم کیخلاف کوئی سنجیدہ اقدام کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے غزہ میں پیدا ہونے والے سنگین انسانی بحران پر اقوام متحدہ کی تازہ ترین وارننگ کو عالم انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے خبردار کیا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر اندر غزہ میں فوری انسانی امداد فراہم نہ کی گئی تو تقریباً 14 ہزار شیر خوار بچے بھوک، بیماری اور دوا کی قلت کے باعث جان کی بازی ہار سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی یہ وارننگ لمحہ فکریہ ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عالمی ضمیر کی بے حسی، مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی اور قبلۂ اول کے وارثوں کے حق میں زبانی جمع خرچ ناقابل معافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ اعتراف کہ موجودہ امداد "سمندر میں ایک قطرہ" کے مترادف ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ غزہ کے 23 لاکھ مظلوم باشندے مکمل محاصرے اور انسانی المیے کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، لیکن بدقسمتی سے بیشتر مسلم ممالک کے حکمران اس ظلم کے خلاف کوئی سنجیدہ اقدام کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ علامہ مقصود ڈومکی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے عالم اسلام کے علمائے کرام، انسانی حقوق کی تنظیموں، میڈیا اور رائے عامہ کے مؤثر طبقات سے اپیل کی کہ وہ غزہ کے نہتے عوام، بالخصوص معصوم بچوں کی جان بچانے کے لیے آواز بلند کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی علامہ مقصود نے کہا کہ ڈومکی نے
پڑھیں:
دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناگزیر ہے، اسحاق ڈار کی اعلیٰ چینی حکام سے بات چیت
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر سے ملاقات۔
نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں:جھوٹ کا پردہ چاک کرنیوالے ٹی وی چینل پر مودی سرکار کا دھاوا
ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری پر زور دیا۔
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چین کی حمایت کو سراہتے ہوئے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کے حق اور صلاحیت کا اعادہ کرتے ہوئے پرامن ہمسائیگی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈی پی ایم/ایف ایم نے بین الاقوامی برادری کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے (IWT) کو التواء میں رکھنے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی فیصلے کا نوٹس لے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔
نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ نے سی پی سی اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے درمیان تبادلوں کو آسان بنانے میں IDCPC کے اہم کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور چین ذمہ دار ممالک اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
21 مئی 2025 کو پاکستان چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں فریقین نے پاک چین دوستی کی منفرد نوعیت کو اجاگر کیا اور اسے دونوں ممالک کی نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت سے تنازع کے بعد اسحاق ڈار اہم دورے پر چین پہنچ گئے، کن اہم امور پر بات ہوگی؟
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دیگر اہم قومی مفادات پر چین کی مضبوط حمایت کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیو جیانچاو نے اس ملاقات کے موقع پر کہا کہ چین، تمام موسموں میں آزمودہ تزویراتی شراکت دار ہونے کے باعث پاکستان کو ترجیح دے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان شفقت علی خان کے مطابق لیوجیانچاو نے کہا کہ چین آہنی دوست ہونے کے ناتے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ ترجیح دے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان شفقت علی خان کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں