City 42:
2025-07-06@13:09:56 GMT

نیٹ میٹرنگ کے نئے کنکشنز لگوانے والوں کیلئےا چھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر صدارت نیٹ میٹرنگ کے نئے کنکشنز کی آن لائن پورٹل کے ذریعے فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر نے نئی درخواستوں کے طریقہ کار کو آسان، شفاف اور صارف دوست بنانے پر زور دیا۔

اویس لغاری نے کہاکہ اس عمل میں درپیش مسائل کا فوری اور مؤثر حل تلاش کیا جائے،  بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے اہلکاروں کو نئے پورٹل سے متعلق ضروری ٹریننگ دی جائے اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے۔بجلی صارفین کو پورٹل کے استعمال اور شفافیت سے متعلق آگاہی پروگرام تشکیل دیا جائے۔

انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا تھا کہ پاکستان میں جتنے بھِی سولر سسٹم لگے ہیں ان میں صرف 5 سے 8 فیصد لوگوں نے نیٹ میٹرنگ کروائی ہے۔ وفاقی کابینہ نے نیٹ میٹرنگ پالیسی کو ری ویو کرنے کا کہا ہے، ہم چاہتے ہیں جب لوگ سولر نیٹ میٹرنگ لگائیں تو تین، 4 سال میں پیسے بھی پورے ہوں اور لگوانے والے بھی خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد ایک کروڑ 80 لاکھ خاندانوں کے بل میں 60 فیصد کمی آئےگی۔ 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کو پہلے ہی ساڑھے 4 روپے یونٹ مل رہا ہے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کا مسافر پر مبینہ تشدد، واقعے کی ویڈیوز وائرل

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ

پڑھیں:

چھموگڑھ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ

ایک بیان میں حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ خطے کے پائیدار امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ محرم کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، تحمل، قربانی اور رواداری کا درس دیتا ہے، اور ان اصولوں پر عمل کر کے ہی ہم معاشرتی ہم آہنگی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ چھموگڑھ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہے اور جو بھی اس واقعے میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایک بیان میں حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ خطے کے پائیدار امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ محرم کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، تحمل، قربانی اور رواداری کا درس دیتا ہے، اور ان اصولوں پر عمل کر کے ہی ہم معاشرتی ہم آہنگی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے، اور اس گھر کا امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ تمام شہری سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور بے بنیاد پروپیگنڈے سے اجتناب کریں۔چھموگڑھ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور جو بھی اس واقعے میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکومت گلگت بلتستان قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہرن ذبح کرنے کا واقعہ، تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا جواب
  • پہلی دفعہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی
  • گیس بحران کے باوجود حکومت کا 30 ہزار نئے گھریلو کنکشنز دینے پر غور
  • چھموگڑھ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ
  • امریکہ سے تجارتی مذاکرات مکمل، پاکستان خام تیل خریدے گا: وفاقی وزیر پٹرولیم
  • جشن آزادی اور آپریشن معرکہ حق کی تقریبات کی تیاری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل
  • وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
  • سانحہ سوات، کوتاہیاں ہوئیں: چیئرمین انسپکشن ٹیم، غفلت برتنے والوں کا تعین کیا جائے: پشاور ہائیکورٹ
  • حکومت بلوچستان میں دانش اسکولز کیلئے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے: احسن اقبال