میری رائے میں تو تبادلے پر آئے ججز کو اضافی الاؤنس نہیں ملتا، اگر ملتا ہے تو دکھا دیں،جسٹس محمد علی مظہر
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تبادلے پر آئے ججز کو اضافی الاؤنسز ملتے ہیں،میری رائے میں تو تبادلے پر آئے ججز کو اضافی الاؤنس نہیں ملتا، اگر اضافی الاؤنس ملتا ہے تو ہمیں دکھا دیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ججز کا ٹرانسفر مستقل نہیں، عبوری ہوتا ہے،یہ اپنی نوعیت کا منفرد مقدمہ ہے،ادریس اشرف نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس وقت دو طرح کے ججز ہیں،
نواز شریف کو مزید شرمندہ نہ کیا جائے، اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں،پہلے عمران خان، اب بلاول بھٹو نظر آتے ہیں: فیصل واوڈا
جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تبادلے پر آئے ججز کو اضافی الاؤنسز ملتے ہیں،میری رائے میں تو تبادلےپر آئے ججز کو اضافی الاؤنس نہیں ملتا، اگر اضافی الاؤنس ملتا ہے تو ہمیں دکھا دیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ
پڑھیں:
تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے‘ علی نواز کی لاہور تعیناتی
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیض الحسن کو لاہور سے ملتان، علی نواز کو ملتان سے لاہور اور نعیم احمد کو گوجرانوالہ سے بہاولپور بھیج دیا گیا۔