بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس ضمن میں حتمی فیصلہ آج کل میں متوقع ہے، جس کے بعد اس ضمن میں نوٹم جاری کیا جائے گا۔
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت، فضائی حدود پر ایک وقت میں ایک ماہ سے زیادہ پابندیاں عائد نہیں کی جا سکتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس میں وقتاً فوقتاً توسیع کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش: بھارت کو اب تک کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا؟
بھارت نے 23 اپریل کو پاکستان کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو یکطرفہ طور پر بند کر دیا تھا، جس کے بعد اگلے روز پاکستان کی جانب سے جوابی پابندی عائد کر دی گئی تھی، اس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی اور اقدامات کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو ایک ماہ میں 8 ارب روپےکانقصان ہوا، بھارتی ایئرلائنز کوایک ماہ میں صرف ایندھن کی مدمیں 5 ارب روپےکےاضافی اخراجات اٹھاناپڑے، جبکہ طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کو اسٹاپ اوور کی مد میں3ارب کےاخراجات الگ برداشت کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں: فضائی حدود بند کرنے کے بعد پاکستان کا بھارت پر ایک اور وار
فضائی حدود کی بندش میں متوقع توسیع اپریل میں پہلگام حملے کے بعد دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اپریل انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ایک ماہ بھارت بھارتی ایئرلائنز پاکستانی فضائی حدود کشیدگی نوٹم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپریل انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ا رگنائزیشن ایک ماہ بھارت بھارتی ایئرلائنز پاکستانی فضائی حدود کشیدگی نوٹم فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے بعد کے لیے
پڑھیں:
حکومت کا ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ
حکومت کا ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اس میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔بیان کے مطابق وفاقی کابینہ میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن مرحلے سے گزرا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراعزاز ملنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ،پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر اعزاز ملنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ،پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا... حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی پاک بھارت جنگ کے دوران تعاون پر اظہارِ تشکر، وزیراعظم شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کریں گے شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا، وزیر دفاع وفاقی حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں... برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو پابندیوں کی دھمکی، امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے،اعلامیہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم