پی ٹی آئی کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سید عاصم منیر کو فیڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستانی افواج کی جانب سے بھارت کے خلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔
آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عاصم منیر کو فیلڈ مارشل
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔