راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کےمقدمے میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمےمیں علیمہ خان کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی، علیمہ خان اپنی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، جج امجد علی شاہ نے ان کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کردی۔

بعدازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان پر مسلسل نئے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آج ایک کیس ہے، کل کوئی اور بنا دیا جائے گا۔

پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، نسل کشی مہم ختم کی جائے :اسحاق ڈار

علیمہ خان نے مزید کہا ہے کہ یہ سب کچھ وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر سایہ ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب بغض سے بھری خاتون ہیں، ان کو یہ معلوم نہیں کہ اللہ کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علیمہ خان

پڑھیں:

ریاستی اداروں کیخلاف پوسٹ کیس: صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج

لاہور کی سیشن عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف غیرمصدقہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج سلمان گھمن نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ ایف آئی اے نے صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف ایک غیرمصدقہ پوسٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

عدالت میں ایف آئی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیزی کو فروغ ملا، لہٰذا انہیں ضمانت نہ دی جائے۔

دوسری جانب صنم جاوید کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اور ان کی مؤکلہ نے کوئی قابل اعتراض مواد خود سے نہیں بنایا بلکہ صرف ایک موجودہ پوسٹ کو شیئر کیا۔ تاہم عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان اور علی امین کے درمیان نہ پہلے اختلافات تھے اور نہ اب ہیں، ترجمان
  • بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع
  • ریاستی اداروں کیخلاف پوسٹ کیس: صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج
  • 26 نومبر احتجاج کیسز: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • 26 نومبر احتجاج کیسز: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع
  • پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کو بڑا ریلیف مل گیا
  • نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع
  • پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا دوبارہ ٹرائل شروع کرنے کی استدعا مسترد
  • 26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع