فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب موخر کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب موخر کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں افسوسناک دہشت گرد حملے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب موخر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق بدھ کے روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب موخر کردی گئی، خصوصی تقریب آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے ہونا تھی۔ذرائع کا کہنا کہ تقریب خضدار حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر موخر کی گئی۔
تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہونا تھی، تقریب کے دوران سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگائے جانے تھے جبکہ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کرنا تھیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے، جہاں وہ خضدار حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کریں گے۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دورے کے دوران خضدار حملے کے حوالے سے سکیورٹی حکام اور ضلعی انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ لیں گے۔ خضدار حملے کے بعد سکیورٹی اداروں کو مزید چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جب کہ بلوچستان میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی عرب یا امارات میں پاک بھارت مذاکرات ہوسکتے ہیں جس میں امریکا بنیادی کردار ادا کریگا، وزیراعظم سعودی عرب یا امارات میں پاک بھارت مذاکرات ہوسکتے ہیں جس میں امریکا بنیادی کردار ادا کریگا، وزیراعظم چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں بارے تبادلہ خیال سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن میں واپس آ گئے ہیں: وزیراعظم ججز نے نہیں کہا کہ عمران خان کو ریلیف دینے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، سپریم کورٹ گرین ہاؤس گیسز سے درجہ حرارت میں اضافہ، پاکستان کو سالانہ 4 ملین ڈالر کا نقصانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر عاصم منیر کو خضدار حملے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔