آئی ایم ایف کا ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
آئی ایم ایف نے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مذاکرات کے تیسرے دن پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری اس سال مکمل ہوجائے گی۔
پاکستانی حکام نے بتایا کہ ٹیکس واجبات، منفی ایکویٹی سے متعلق سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کردیے، یورپی یونین کی جانب سے قومی ایئر لائن کی فلائٹس پر پابندی ختم ہو گئی ہے۔
نئے مالی سال بجٹ میں پاکستان سپر ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دے گا۔
حکام نے بریفنگ میں کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کےلیے مالی مشیر تعینات ہوگیا ہے۔ آئیسکو، فیسکو اور گیسکو کی نجکاری رواں سال مکمل کرنے کا ہدف ہے، دوسرے مرحلے میں حیسکو، سیپکو اور پیسکو کی نجکاری ہوگی۔
عالمی مالیاتی ادارے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نندی پور پاور پلانٹ کی نجکاری جنوری 2026ء تک کرنے کا ہدف ہے، روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر پر کام جاری ہے۔
پاکستانی حکام نے کہا کہ منافع بخش سرکاری کمرشل اداروں کی نجکاری اولین ترجیح ہے، ریاستی اداروں میں حکومتی اثر کم کرکے نجی سرمایہ کاری ترجیح ہے، پبلک شعبے میں رائٹ سازی کا کام دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی نجکاری ایم ایف حکام نے
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔