آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا، فیصلوں سے پہلے نواز شریف سے مشاورت کرتا ہوں ، وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ میرا تھا اور میں کسی بھی بڑے فیصلے سے پہلے میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے مشاورت ضرور کرتا ہوں۔وزیراعظم نے خطے میں امن کی بحالی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک بار پھر زمانہ امن کی پوزیشن کی طرف لوٹ رہے ہیں۔" تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ "اسرائیل کے ہتھیار اور فوجی ایڈوائزر بھارت کی بھرپور مدد کر رہے تھے، لیکن پاکستان نے موثر دفاعی حکمتِ عملی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام عائد کردیا
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تیسرا ملک بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کردار ادا کرے تو ہم تیار ہیں۔ پاکستان ہمیشہ امن کی ہی بات کرتا ہے۔انہوں نے حالیہ خضدار حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ دہشتگردی کا مکمل قلع قمع کیا جائے گا۔" پانی کے مسئلے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ "ہمارا جو پانی کا حق ہے، ہم ہر صورت میں وہ لے کر رہیں گے۔وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے کی گئی حالیہ جارحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو شاید یقین نہیں تھا کہ پاکستان بھرپور جواب دے گا، لیکن جب جواب دیا گیا تو ان کے ہوش ٹھکانے آ گئے۔معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاکستان اپنے معاشی اہداف حاصل کر رہا ہے، اور آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔وزیراعظم کی گفتگو نے ملکی پالیسی، عسکری فیصلوں اور علاقائی تناؤ سے متعلق کئی اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی، اور ان کے مؤقف نے واضح کیا کہ پاکستان پُرامن مستقبل کی جانب گامزن ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (PKLI) کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن کا سنگ میل عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔
وزیرِ اعظم نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے جو پودا 2017 میں لگایا تھا وہ آج تناور درخت بن گیا جس سے اب تک 40 لاکھ مریض مستفید ہو چکے. ماضی میں پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی مزموم سازشیں ہوتی رہیں، اسکے بورڈ آف گورنرز کو ختم کیا گیا اور ادارے کو غیر فعال کردیا گیا. 2022 میں خادم پاکستان کی ذمہ داری سنبھالی تو پی کے ایل آئی کی ازسر نو بحالی پر کام شروع کیا.
وزیرِ اعظم نے مزید کہا وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے موجودہ دور حکومت میں انسانیت کی خدمت کیلئے قائم اس ادارے کو اپنی بھرپور استعداد پر دوبارہ لانے کیلئے بھرپور محنت کی، جو قابل ستائش ہے.پی کے ایل آئی 80 فیصد مریضوں کا علاج مفت کرتا ہے جس سے غریب عوام بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں.پی کے ایل آئی کے قیام اور اس کے آپریشنز کو ازسر نو شروع کرکے دوبارہ سے اپنی بھرپور استعداد پر لانے کیلئے محنت کرنے والی ٹیم لائق تحسین ہے.
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دکھی انسانیت کی خدمت اور زندگیاں بچانے میں پی کے ایل آئی نے جو کردار ادا کیا یے، اس کے لئے ڈاکٹر سعید اختر اور انکی پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے.