بھارت سے تجارت سمیت 4 اہم معاملات پر مذاکرات ہوں گے، وزیراعظم کی سینیئر صحافیوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت سمیت 4 اہم معاملات پر باضابطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں حالیہ رابطے کے بعد پاکستان اور بھارت زمانۂ امن کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں، جو خوش آئند پیشرفت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کے ایجنڈے میں کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی کے موضوعات شامل ہوں گے۔ ان کے مطابق بات چیت کے لیے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر کسی غیر جانبدار مقام پر ملاقات کریں گے، تاہم بھارت کی طرف سے تاحال کسی تیسرے ملک میں باضابطہ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب
انہوں نے بتایا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران جنگ بندی کی درخواست بھارت کی جانب سے کی گئی، جس میں امریکی صدر، امریکی وزیر خارجہ، چین، ترکی اور دیگر دوست ممالک نے کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے حالیہ جھڑپوں میں بھارت کو ہتھیار اور فوجی ایڈوائزر فراہم کیے، اور سری نگر سمیت کئی علاقوں میں اسرائیلی ساختہ ہتھیاروں کے استعمال کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہے اور پاکستان جلد بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد عالمی برادری کے سامنے رکھے گا۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم نے واضح کیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ مکمل طور پر سول حکومت کا تھا اور اس میں نواز شریف کی مشاورت شامل رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور استحکام کا خواہاں ہے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دیتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مذاکرات کے کے لیے نے کہا
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کا تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور افغانستان نے تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ ملاقات میں تجارت، ٹرانزٹ اور سفارتی روابط میں پیشرفت کا خیر مقدم کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماو¿ں نے تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ دورہ کابل کا بھی حوالہ دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی مفادات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
پختونخوا: گھر کے سربراہ کے انتقال پر مالی امداد دی جائیگی، لائف انشورنس سکیم منظور
مزید :