آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری اپنی ٹیم کے ساتھ معاہدے سے مشروط کردی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بجٹ کی منظوری کو اپنی ٹیم کے ساتھ معاہدے سے مشروط کردیا۔
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا جہاد ازعور اس ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خزانہ سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ منظوری کو اپنے عملے کے معاہدے سے مشروط کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں حکومت کی بجٹ سازی پر اختیار محدود ہو گئے ہیں۔ایف بی آر نے بجٹ کے لیے وزیراعظم کو ٹیکسیشن تجاویز پیش کردی ہیں اور اگلے مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14.
ذرائع نے بتایا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی میں نمایاں اضافہ کرسکتی ہے جبکہ وزیراعظم نے انکم ٹیکس ریلیف کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارت کا ایک اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
چین کا جدید ترین ڈرون اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار
سات ہزار کلومیٹر تک مسلسل سفر کرنے والا لڑاکا صلاحیت کا حامل چین کا جدید ڈرون ’جیوتیان‘ جون میں اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے۔
چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے اس مشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرواز پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کی UAV آپریشنل رینج کو وسعت دینے کی طرف پہلا قدم ہے۔
آسمانوں کی وسعت کا طاقتور جنگی پلیٹ فارم قرار دیئے جانے والے ’جیو تیان‘ کا مطلب "بلند آسمان" ہے جو 50 ہزار فٹ کی بلندی تک طویل فاصلے (7 ہزار کلومیٹر) تک پرواز کرنے والا ڈرون ہے۔
جیوتیان کا وزن 16 ٹن ہے جس میں 6 ٹن تک اسلحہ اور چھوٹے ڈرونز شامل کیے جا سکتے ہیں اور یہ ایک ساتھ 100 چھوٹے ڈرونز چھوڑ سکتا ہے۔
کئی ڈرونز ایک ساتھ حملہ آور ہوکر دشمن کے فضائی دفاع کو مفلوج کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
جیو تیان کی خاص بات یہ بھی ہے یہ نہ صرف لڑاکا مشن بلکہ انٹیلیجنس، نگرانی، الیکٹرانک وار فیئر، بارڈر سیکیورٹی، سمندری نگرانی، ایمرجنسی ریسکیو اور دیگر سیکیورٹی ذمہ داریوں کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔
جیوتیان کو پہلی بار گزشتہ سال چین کے معروف ژوہائی ایئر شو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا جسے بغیر پائلٹ کے فضائی جنگی صلاحیتوں میں انقلابی قدم مانا جا رہا ہے۔