پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مشروط مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی اتنی بڑی جنگ نہیں تھی کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جائے، اگر عمران خان کہیں کہ پاکستان کو چھوڑو مجھے رہا کرا دو تو میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہوں گا۔
وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک سے باہر جانے کے لیے بات اور ڈیل کرتے تھے، عمران خان پاکستان کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کا بڑا مسئلہ یہ کہ یہاں صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد نہیں ہوتا جس پارٹی کو عوام منتخب کرتی ہے اسے حکومت نہیں کرنے دی جاتی۔
یہ بھی پڑھیں:
سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی بھی اینٹی اسٹیبلشمنٹ جماعت نہیں تھی، پی ٹی آئی یا باقی جماعتوں نے اگر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیہ دیا ہے تو سوچنا چاہیے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ایسا کیا کیا ہے کہ سب اس کے خلاف ہیں۔
’اسٹیبلشمنٹ بعض اوقات اپنے دائرہ اختیار سے باہر چلی جاتی ہے، اس لحاظ سے ہمیں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ٹھیک کرنا ہوگا۔‘
مزید پڑھیں:
ہمایوں مہمند نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ایک نظریے اور ایک سوچ کے تحت ہے اگر عمران خان یہ کہہ دیں کہ پاکستان جائے بھاڑ میں آپ لوگ میری رہائی کی کوشش کریں یا مجھے باہر لندن جانے دیں تو میں بھی عمران خان کو چھوڑ دوں گا۔
’اگر عمران خان کہیں کہ میں ہمیشہ اپنے مقدمات میرٹ پہ لڑوں گا اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہوں گا تو میں ساری زندگی عمران خان کا ساتھ دوں گا۔‘
مزید پڑھیں:
سینیٹر ہمایوں مہمند نے آرمی چیف سید جنرل عاصم منیر کو فیڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی اتنی بڑی نہیں تھی کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جائے۔
’جب آپ ماضی دیکھتے ہیں تو جن لوگوں کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جاتا ہے تو وہ انہوں نے کوئی بڑی جنگ لڑی ہوتی ہے یہ جنگ اتنی بڑی نہیں تھی، یہ اصل جنگ نہیں تھی۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف سید عاصم منیر سینیٹر عمران خان فیلڈ مارشل ہمایوں مہمند.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف سینیٹر فیلڈ مارشل ہمایوں مہمند سینیٹر ہمایوں مہمند ہمایوں مہمند نے فیلڈ مارشل نہیں تھی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا، بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی جانب سے بھارت کےخلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔
فیصل آباد کے قریب شالیمار ایکسپریس اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی
مزید :