پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ سلمان علی آغا کپتان برقرار، مائیک ہیسن پہلی بار بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

???? Pakistan squad announced for Bangladesh T20I series in Lahore ????

More details: https://t.

co/kTip0kPkpd#PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/GUcPCU1GH4

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 21, 2025

سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ سیریز کا باضابطہ شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

اسکواڈ کا انتخاب ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جو 25 مئی کو اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ یہ سیریز نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے لیے بطور کوچ پہلا انٹرنیشنل اسائنمنٹ بھی ہو گی۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ

پاکستان کا 16 رکنی اسکواڈ:

سلمان علی آغا (کپتان)
شاداب خان (نائب کپتان)
ابرار احمد
فہیم اشرف
فخر زمان
حارث رؤف
حسن علی
حسن نواز
حسین طلعت
خوشدل شاہ
محمد حارث (وکٹ کیپر)
محمد وسیم جونیئر
محمد عرفان خان
نسیم شاہ
صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)
صائم ایوب

یہ اسکواڈ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج ہے، جس کا مقصد ٹیم کو آئندہ بین الاقوامی چیلنجز کے لیے مضبوط بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 سلمان علی آغا شاداب خان صاحبزادہ فرحان قذافی اسٹیڈیم

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 سلمان علی آغا قذافی اسٹیڈیم سلمان علی آغا اسکواڈ کا بنگلہ دیش سیریز کے کے لیے

پڑھیں:

ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025 کیلیے سابق آل راؤنڈر پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر

سابق پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان چیمپئنز کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔

پاکستان چیمپئنز نے سوشل میڈیا پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کی جگہ حفیظ کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی۔

ورلڈ چیمپئنز ٹی 20 لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال کامیابی سے منعقد ہوا تھا اور اب دوسرا ایڈیشن رواں ماہ برمنگھم میں شروع ہوگا۔

اس لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پچھلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی تاہم فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

  • ’بابر اعظم جیسے کپتان سرفراز کی جیب میں رہتے تھے‘
  • نسیم شاہ اور وسیم جونیئر کی فٹنس میں بہتری، بنگلہ دیش سیریز میں شرکت کے امکانات روشن، عاقب جاوید
  • بابر اور رضوان کو بتادیا کہ کہاں بہتری درکار ہے، عاقب جاوید
  • بابر اعظم اور محمد رضوان کو اپنی خامیاں دور کرنے کا کہہ دیا ہے، عاقب جاوید
  • بابر اعظم اور محمد رضوان کو گیم میں بہتری لانے کی ٹپس دی ہیں، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید
  • ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025 کیلیے سابق آل راؤنڈر پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر
  • کرکٹ میں سیاست، مودی سرکار نے بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی کردیا
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش غیر معینہ مدت تک ملتوی، دونوں بورڈز کی خاموشی برقرار
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا
  • بی بی ایل سیزن 15 کا شیڈول جاری؛ شاہین آفریدی، بابر اعظم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے