بجٹ سازی میں بھی حکومت کا اختیار محدود ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2025ء) بجٹ سازی میں بھی حکومت کا اختیار محدود ہو گیا، پاکستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ عملے کی سطح پر طے پانے والے معاہدے کے نکات سے مشروط کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت پر زور دیا جا رہا ہے کہ اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اسٹاف سطح کے معاہدے میں طے شدہ نکات اور شرائط کی روشنی میں ہونا چاہیے اور حتمی بجٹ مسودہ اسٹاف سطح کے معاہدے میں طے پانے والے نکات اور شرائط سے مشروط کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی بجٹ سازی پر اختیار محدود ہو گیا ہے البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے بجٹ کا حجم 17 ہزار 600 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے وزیراعظم کو ٹیکسیشن تجاویز پیش کر دی ہیں اور اگلے مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آئی ایم ایف مالی سال کے لیے
پڑھیں:
بنگلہ دیش ،53 کھرب 57 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی اخراجات کی منظوری
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے 19 بلین ڈالر (53 کھرب 57 ارب روپے )کے سالانہ ترقیاتی اخراجات کی منظوری دے دی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت کے اعلی ترین اقتصادی پالیسی ساز ادارے نے آئندہ مالی سال (جولائی 2025تا جون 2026) کے لئے تقریبا 19 بلین امریکی ڈالر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی ) کی منظوری دی ہے۔یہ رقم رواں مالی سال 25 ۔(جاری ہے)
2024 کے نظرثانی شدہ اے ڈی پی کے مقابلے میں 6.58 فیصد زیادہ ہے۔اس نئی اے ڈی پی کی منظوری بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر اور این ای سی کے چیئرپرسن محمد یونس کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں دی گئی۔اجلاس کے بعد بنگلہ دیشی منصوبہ بندی کے مشیر وحیدالدین محمود نے صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لئے 23 کھرب ٹکے کے اے ڈی پی میں سے 14.4 کھرب ٹکے کی رقم مقامی ذرائع سے جبکہ بقیہ 8 کھرب 60 ارب ٹکے کی رقم غیر ملکی پراجیکٹ امداد کے طور پر آئے گی۔