علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے؟ اداکارہ کا بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کر دی.
علیزے شاہ سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ علیزے نے حال ہی میں ڈرامہ ’عشق بے پرواہ‘ میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کی تاہم ان کے چہرے اور جسامت میں تبدیلی نے پلاسٹک سرجری کی افواہ کو بھڑکا دیا۔
حال ہی میں معروف اداکارہ صبا فیصل نے ایک ٹی وی شو میں علیزے شاہ کی ظاہری شخصیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ “بیس فیصد قدرتی” ہیں، جب کہ باقی حلیہ مصنوعی لگتا ہے۔
صبا فیصل کے اس بیان کے بعد علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے کسی قسم کی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔
علیزے نے کہا: “خدارا! میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، بس میرا وزن کم ہوا ہے۔ جب میں نے عہدِ وفا کیا تھا تو میری عمر صرف 17 سال تھی، اب میں 23 سال کی ہوں، کوئی بھی شخص چھ سال بعد ویسا نہیں رہتا۔”
یاد رہے کہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر 4.
صبا فیصل کے اس بیان کے بعد علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے کسی قسم کی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔
علیزے نے کہا: “خدارا! میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، بس میرا وزن کم ہوا ہے۔ جب میں نے عہدِ وفا کیا تھا تو میری عمر صرف 17 سال تھی، اب میں 23 سال کی ہوں، کوئی بھی شخص چھ سال بعد ویسا نہیں رہتا۔”
یاد رہے کہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر 4.3 ملین فالوورز ہیں اور وہ اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں عشق تمنا، احدِ وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیا، محبت کی آخری کہانی اور تقدیر شامل ہیں۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرجری نہیں کروائی سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری علیزے شاہ نے
پڑھیں:
بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے، عرفان صدیقی
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے اور فیصلہ سازی کا فقدان ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران عرفان صدیقی نے کہا کہ جتنی ملاقاتیں بانی پی ٹی آئی کی ہوئی ہیں، اتنی دوسرے قیدیوں کی نہیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور بانی میں فاصلہ ہے فیصلہ سازی کافقدان ہے، پارٹی کے پاس کوئی ایجنڈ نہیں، یہ کوئی فیصلہ کرتے ہیں بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں یہ نہیں مانتا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے امورداخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دستور گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے کی اجازت نہیں دیتا۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے ایک دوسرے پر اعتماد کرنا سیکھیں، ہم کسی کی کوئی سیٹیں چھیننے کی خواہش نہیں رکھتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں تصور نہیں کرسکتے احتجاج کہاں چلا گیا ہے، فرنیچر مائیک توڑا گیا ہے۔ اسپیکر کو لامحدود اختیارات حاصل ہیں۔
عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سیٹیں ختم نہیں کر سکتے اس لیے الیکشن کمیشن گئے، ان کے اقدام سے ایک میسیج ضرور گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اتنا سمجھیں کہ یہ کوئی ڈی چوک نہیں، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہیں مل سکیں یہ ایک قانونی مسئلہ ہے۔
ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ کے پی حکومت ختم کرنے کی کوئی بات نہیں،وہاں نمبر گیم بھی پورا نہیں، اگر پی ٹی آئی کے اندر سے بغاوت ہوتی ہے تو ان کا اپنا مسئلہ ہے۔