آگے سے تباہ بھارتی مسافر طیارے کی مقبوضہ کشمیر میں ایمرجنسی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
دہلی سے سری نگر جانے والی بھارتی ائیرلاین انڈیگو کی مقبوضہ کشمیر میں ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی جس میں 227 مسافر سوار تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی شام دہلی سے سری نگر جانے والی انڈیگو کی پرواز 6E2142 کو اچانک شدید ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث طیارے میں سوار مسافر خوف میں مبتلا ہو گئے اور طیارے کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق پرواز اپنی منزل پر پہنچنے والی تھی جب اسے ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا۔ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے ایمرجنسی لینڈنگ کا اعلان کیا اور طیارے کو سری نگر ایئرپورٹ پر شام 6:30 بجے محفوظ طور پر اتارنے میں کامیاب رہا۔ تاہم ہولناک تجربے نے مسافروں کو پریشان کر دیا۔
ایک وائرل ویڈیو جو طیارے میں سوار ایک مسافر نے بنائی، میں دکھایا گیا کہ کس طرح ژالہ باری طیارے کو نقصان پہنچا رہی تھی، جس کے باعث جہاز کے کیبن کو شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں مسافروں کو واضح طور پر پریشانی کی حالت میں مبتلا دکھایا گیا، اور جیسے ہی طیارہ سخت موسمی حالات سے گزرتا، کیبن میں غم و غصہ اور گھبراہٹ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، طیارے کی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو باحفاظت باہر نکالا گیا۔ تاہم، طیارے کو زیادہ نقصان پہنچا کہ ایئرلائن نے اسے ”ایئرکرافٹ آن گراؤنڈ“ (AOG) قرار دے دیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے: مشعال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی لگادی۔ وہاں مذہبی آزادی مودی کے نشانے پر ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ عاشورہ پر کرفیو ہے نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔ مذہب آزاد نہیں، مودی کے راج میں عزاداری پر بھی پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی جلوس روک کر مودی انسانیت کا قتل کر رہا ہے, مودی کا مذہبی جبر ظلم کی انتہا ہے۔مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی کی حکومت نے محرم کی صداؤں کو دبانے کی کوشش کی ہے۔ مودی کا ظلم واضح ہے عاشورہ کے جلوسوں پر بندش اس کا ثبوت ہے۔