سینیٹ: پاک افریقہ تعلقات کے فروغ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی قرارداد سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور ہو گئی۔
سینیٹ میں قرارداد نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی۔
سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 25 مئی پاکستان افریقہ دوستی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افریقی ممالک کی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتا ہے، پاکستان اور افریقہ کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دیا جائے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے ہمیں مل کر بیٹھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں پاک افریقہ دوستی کے اس اہم اجلاس کا حصہ ہوں، آج پاک افریقہ تاریخی و باہمی تعلقات اور دوستی کا دن ہے، پارلیمانی فرینڈشپ گروپ نے بھی پاک افریقہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے افریقہ کو ٹیکسٹائل اور سرجیکل آئٹمز کی ایکسپورٹ کی آفر کی ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت آئی ٹی اور زراعت سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور افریقہ کے درمیان کیپیسٹی بلڈنگ کی ضرورت ہے۔
سینیٹ گیلری میں موجود افریقی ممالک کے نمائندگان نے اس قرارداد کا خیر مقدم کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاک افریقہ اسحاق ڈار
پڑھیں:
خضدار ؛ سکول بس پر دہشتگردی حملے کیخلاف مذمتی قرارداد سینیٹ میں منظور
سٹی 42 : خضدار میں سکول بس پر دہشتگردی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔
سینیٹر شاہ زیب درانی نے قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ انڈیا پاکستان میں ریاستی دہشگردی کرا رہا ہے، انڈیا پراکسیز کے زریعے خطہ کا امن خطرے میں ڈال رہا ہے، خضدار میں واقعہ قابل مذمت ہے ۔
قرارداد کے مطابق سینیٹ شہدا کے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہے، حکومت سانحہ خصدار کی تحقیقات کرے مجرمان کو قرار واقعی سزا دی جائے، عالمی برداری بھارتی سپانسرڈ دہشتگردی کا نوٹس لے ۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
قردادار کے متن میں لکھا گیا کہ خضدار میں معصوم بچیوں کی بس پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں، بزدلانہ حملہ بھارت نے پلان کیا اور اپنی پراکسیز کے ذریعے خضدار میں حملہ کیا، معصوم بچوں کے خلاف یہ ایک شرمناک اقدام اور ناقابل برداشت ہے، پوری قوم دہشت گردی کے اس بزدلانہ قوم کے خلاف متحد ہے۔