زیورات خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر، قیمت میں کمی آگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19ڈالر کم ہوکر 3291 ڈالر فی اونس ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سونے کی
پڑھیں:
عیدالاضحیٰ کیلئے جانور خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری
عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر لاہور میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے ایک مستقل اور پانچ عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اس سال مجموعی طور پر چھ مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔ مستقل مویشی منڈی روایتی مقام شاہ پور کانجراں میں لگائی جائے گی، جہاں ہر سال کی طرح اس بار بھی بڑے پیمانے پر جانوروں کی خرید و فروخت کی جائے گی۔
پاکستان پر حملے سے متعلق سوال پر بھارتی لڑکی نے ’’مودی سرکار کو کھری کھری سنا دیں ‘‘، ویڈیو دیکھیں
ڈی سی لاہور کے نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ عارضی مویشی منڈیاں تحصیل واہگہ، نشتر، راوی، کینٹ اور رائیونڈ تحصیل میں لگائی جائے گی۔
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کنٹرول، صفائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متوقع خریداروں اور بیوپاریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مخصوص مقامات پر ہی جانوروں کی خرید و فروخت کریں تاکہ شہر میں ٹریفک اور صفائی کے مسائل سے بچا جا سکے۔