سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل کے پروگرام (SAP) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے 45ویں اجلاس کی صدارت کی، جس میں اہم متعلقہ شراکت داروں نے شرکت کی۔ 

اسحاق ڈار نے مقامی کمیونٹیز کو بنیادی ترقیاتی ڈھانچے کے منصوبوں کی نشاندہی میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وسائل کو پاکستان کے شہریوں کے بہترین مفاد میں استعمال کیا جائے گا، وسائل کا ہم آہنگی سے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) سے میل بٹھایا جائے گا۔ 

 خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر مختص فنڈز واپس کر دیے جائیں گے۔ اجلاس میں عمل درآمد کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی کہ مختص شدہ فنڈز کو مؤثر اور ذمہ داری سے استعمال کریں۔ 

وزرائے توانائی، تجارت، مذہبی امور، اور سائنس و ٹیکنالوجی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ معاونِ خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز، قومی اسمبلی کے اراکین، اور صوبائی حکومت کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ 

 لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال 

باکو، اسلام آباد (آئی این پی )آذربائیجان میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)  کے 17ویں سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر نائب وزیر اعظم  اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے  آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور ای سی او میں آذربائیجان کے فعال کردار کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں توانائی، تجارت، تعلیم، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ زکوۃ پنجاب کا لاہور کے 4 بڑے اسپتالوں کو خط
  • پی سی بی کا جلد نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ
  • اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال 
  • یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم
  • ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
  • ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئےپروازوں میں اضافہ اور فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
  • نئے گھریلوگیس کنکشن پرپابندی ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا
  • ایران وعراق جانیوالےزائرین کیلئےفیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا ایران وعراق جانے والےزائرین کیلئےفیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
  • اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ