فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام خصوصی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایک خصوصی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری فیلڈ مارشل عاصم منیر کو باقاعدہ بیج لگائیں گے۔
تقریب کا آغاز شام 8 بجے ہوگا جبکہ مہمانوں کی آمد شام 7 بجے سے شروع ہو جائے گی۔ تقریب میں وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، اعلیٰ عسکری حکام اور دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گی۔
اسرائیلی بمباری سے مزید 93 فلسطینی شہید، یہودی آبادکاروں کی نمازیوں سے بھری مسجد جلانے کی کوشش
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
برطانوی شاہی خاندان کا ونزر کاسل میں ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ
برطانیہ کے شاہی خاندان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں ونزر کاسل میں شاندار عشائیہ دیا۔ اس موقع پر بادشاہ چارلس نے امریکی صدر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے پیچیدہ تنازعات کے حل میں ٹرمپ کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں اور امن کے لیے ان کا عزم لائقِ ستائش ہے۔
صدر ٹرمپ نے عشائیے سے خطاب میں کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں سے قابلِ فخر ہیں اور برطانیہ کا یہ دورہ ان کی زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے۔
ونزر کاسل پہنچنے پر شاہی خاندان نے صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ٹرمپ نے شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، فوجی تقریب میں شاندار فلائی پاسٹ اور رائل فورس کی پریڈ بھی دیکھی۔
یہ صدر بننے کے بعد ٹرمپ کا برطانیہ کا دوسرا سرکاری دورہ ہے جس کے دوران امریکا اور برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق کئی اہم معاہدے متوقع ہیں۔ آج امریکی صدر برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے بھی ملاقات کریں گے۔