اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے حالیہ پس منظر میں چین نے پاکستان کو جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیارے J-35A فراہم کرنے کے عمل کو تیز کرتے ہوئے نہ صرف اس منصوبے کو فوری عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ 50 فیصد رعایت کی پیشکش بھی کر دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ پیشکش چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کے اظہار اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں اہم دفاعی تعاون کے طور پر سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اپنے جدید ففتھ جنریشن J-35A اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کو جلد از جلد پاکستان پہنچانے کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔ اس پیش رفت کو چین اور پاکستان کے مابین دیرینہ دفاعی شراکت داری کی مضبوطی اور بھارت کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کے مقابل تزویراتی توازن برقرار رکھنے کے اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف ان دنوں چین کے اہم دورے پر ہیں، جہاں ان کی اعلیٰ چینی عسکری اور حکومتی قیادت سے ملاقاتوں میں اس معاہدے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ J-35A کی پہلی کھیپ، جس میں 30 جنگی طیارے شامل ہوں گے، اگست 2025 کے اوائل میں پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے خطے میں ابھرتے ہوئے سیکیورٹی خطرات، بھارت کی دفاعی حکمت عملی، اور اس کے توسیع پسندانہ عزائم کے مقابل مشترکہ دفاعی حکمت عملی کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ معاہدے میں چین نے پاکستان کو ادائیگی میں نرمی، مالی سہولتوں، اور طویل المدتی ادائیگی پلان کی پیشکش بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 2024 کے اختتام پر J-35A طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی تھی، اور اسی برس ابتدائی معاہدہ طے پایا تھا۔ اب اس منصوبے کو تیز تر کر کے جلد از جلد پاکستان فضائیہ کے حوالے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ چین کی یہ پیشکش نہ صرف پاکستان فضائیہ کی حالیہ کارکردگی کا اعتراف ہے، بلکہ یہ اقدام خطے میں عسکری توازن برقرار رکھنے کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بعض مبصرین کے مطابق J-35A طیاروں کی شمولیت بھارت کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی فضائی برتری کو قائم رکھنے کے لیے پرعزم اور مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ پیش رفت پاک چین دفاعی تعلقات میں ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے، جو نہ صرف دونوں ممالک کی باہمی اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مضبوط کرے گی بلکہ جنوبی ایشیاء میں طاقت کے توازن کو بھی متاثر کرے گی۔
مزیدپڑھیں:’شبانہ‘ سے ملنے کی ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

فوج کا کم وسائل میں بڑا معرکہ ، ہمیں پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا ، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاک افواج نے بھارتی فوج کے 258 لوگوں کو مارا، ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کردفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا۔

سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب ترقیاتی نہیں دفاعی بجٹ کی بات کرنی ہے ، فوج نے کم وسائل میں بڑا معرکہ مارا ، تمام فورسز کی تنخواہوں کو ڈبل کرنا پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیز فائر کا دفاع کرنا ہماری کمزوری نہیں ، حکومت دل بڑا کرے اور اپوزیشن کو ویلکم کرے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے اجلاس میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے ، بھارت وہ دشمن ہے جس میں دشمنی کا سلیقہ بھی نہیں ،بھارت دہشتگردوں کو وسائل فراہم کررہاہے ،دہشتگردوں کو کچلنا چاہیے ،ان کومذاکرات کی میز پر نہیں لا سکتے۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت دہشتگردوں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے ، خضدار میں دوسرا اے پی ایس واقعہ کرنے کی کوشش کی گئی،دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کی J-10C کی کامیابی پر ڈاکومنٹری؛ پاکستان کی فضائی برتری کا ناقابل تردید ثبوت بن گئی
  • فوج کا کم وسائل میں بڑا معرکہ ، ہمیں پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا ، فیصل واوڈا
  • بہت ہوچکا، دہشت گردوں کے لیے کوئی رعایت نہیں:علی ظفر
  • سینیٹر فیصل واوڈا کی ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز
  • ''پاک بھارت بارڈر پر پہلا رافیل گرنے تک کا انتظار کرو،، تین سال پہلے کی ہوئی پیش گوئی ہوبہو پوری ہو گئی
  • خضدار سکول بس خودکش بم دھماکہ قابل مذمت، دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،علامہ ریاض نجفی
  • بھارت میں گولڈن ٹیمپل پر دفاعی نظام کی تنصیب کا تنازعہ کیا؟
  • 91 فیصد پاکستانیوں نے سیز فائر معاہدے کو درست قرار دیا، گیلپ پاکستان
  • کتنے فیصد پاکستانی جنگ کے دوران حکومتی کار کردگی سے مطمئن ہیں ؟ گیلپ پاکستان کا نیا سروے جاری