راولپنڈی:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے اپنے کابینہ اراکین کی ملاقات کا مطالبہ کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے صوبے کا سربراہ ہونے اور عدالتی حکم نامہ لانے کے باوجود بانی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کے سلسلے میں ہم بانی سے ملاقات کر کے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، اگر مشیر خزانہ اور مجھ سمیت پانچ لوگوں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تو پھر میں واضح کرتا ہوں کہ آئی ایم ایف شرائط میں ہم ساتھ نہیں دیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ تھا جس نے آئی ایم ایف کی شرائط اور اہداف کو پورا کیا تاہم اب میں واضح کرتا ہوں کہ اگر ہمارے ساتھ رویہ تبدیل نہ کیا گیا اور بانی سے ملاقات نہ کروائی گئی تو پھر حکومت جانے اور آئی ایم ایف جانے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف سے ملاقات

پڑھیں:

اے سی میں ڈرائی موڈ کیا کام کرتا ہے اور یہ کیسے بجلی کا بِل کم کرسکتا ہے؟

اے سی میں ایک آپشن موجود ہوتا ہے جو ڈرائی موڈ "Dry Mode" کہلاتا ہے اور بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ یہ آپشن آپ کے بجلی کے بلوں میں کمی کرسکتا ہے۔

ڈرائی موڈ کا مقصد ہوا سے نمی (humidity) کو کم کرنا ہوتا ہے نہ کہ کمرے کو مکمل طور پر ٹھنڈا کرنا۔ یہ موڈ خاص طور پر ان علاقوں یا موسموں میں کارآمد ہوتا ہے جہاں زیادہ نمی ہوتی ہے. مگر درجہ حرارت بہت زیادہ نہیں ہوتا.

اس ڈرائی موڈ میں اے سی کمپریسر تھوڑے تھوڑے وقفے سے چلتا ہے اور پنکھا کم رفتار سے چلتا ہے۔ ایئر کنڈیشنر کمرے کی نمی جذب کرتا ہے اور اسے پانی میں تبدیل کرکے باہر نکالتا ہے۔ اس سے درجہ حرارت میں ہلکی سی کمی آتی ہے، مگر زیادہ نہیں۔

ڈرائی موڈ بجلی کا بِل کیسے کم کرتا ہے؟

عام کولنگ موڈ میں کمپریسر مسلسل چلتا ہے جبکہ ڈرائی موڈ میں کمپریسر وقفے وقفے سے چلتا ہے۔ عام کولنگ میں زیادہ بجلی استعمال ہوتی ہے جبکہ موخر الذکر میں کم بجلی استعمال ہوتی ہے۔

ڈرائی موڈ میں چونکہ کمپریسر زیادہ دیر تک نہیں چلتا اسی وجہ سے بجلی کی کھپت 30 فیصد سے 50 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر ان دنوں میں جب آپ کو زیادہ ٹھنڈک نہیں بلکہ صرف نمی سے نجات چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • اے سی میں ڈرائی موڈ کیا کام کرتا ہے اور یہ کیسے بجلی کا بِل کم کرسکتا ہے؟
  • اسرائیل کا مذاکراتی ٹیم قطر بھیجنے کا اعلان؛ حماس کی شرائط مسترد
  • بجٹ پیش نہ کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، اس سے ہماری حکومت چلی جاتی، علی امین گنڈا پور
  • نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، اسحاق ڈار
  • علی امین گنڈا پور کیخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، انہیں ڈر اپنی ہی جماعت سے ہے. رانا ثنااللہ
  • نوازشریف کوتو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، عمران سے ملاقات نہیں ہوسکتی، علیمہ خان
  • نوازشریف کی جیل جاکر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں درست نہیں،رانا ثناء اللہ
  • امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی امین گنڈا پور
  • گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا، علی امین گنڈا پور
  • پی ٹی آئی کانوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش پر فوری جواب نہ دینے کا فیصلہ