نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس پانی پر بھارت کا حق ہے وہ پاکستان کو نہیں ملے گا۔ راجستھان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بات بھول گیا کہ اب بھارت ماتا کا خادم مودی سر اونچا کیے یہاں کھڑا ہے، مودی کا دماغ ٹھنڈا ہے اور ٹھنڈا رہتا ہے لیکن مودی کا خون گرم ہے اب تومودی کی رگوں میں خون کے بجائے گرم سندور دوڑ رہا ہے، میں ہم وطنوں سے کہتا ہوں کہ جو لوگ سندور اجاڑنے نکلے تھے وہ خاک میں مل گئے، جن کو اپنے ہتھیاروں پر نازتھا، وہ آج ملبے کے ڈھیر کے نیچے دب گئے ہیں، پاکستان کو ہر دہشت گرد حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور یہ قیمت پاکستانی فوج ادا کرے گی۔

نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں پاکستان کا رحیم یار خان ایئربیس کب کھلے گا یہاں سے سرحد کے بالکل پار ہے، وہ آئی سی یو میں ہے بھارتی فوج کے درست حملے نے اس ایئربیس کو تباہ کردیا ہے، آپ کے آشیرواد اور فوج کی بہادری سے ہم نے وہ عہد پورا کر دیا ہے، ہماری حکومت اور تینوں فوجوں نے ایسا جال بچھا دیا کہ پاکستان کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہونا پڑا، ہم نے دہشت گردوں کے سب سے بڑے ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں، دنیا اور ملک کے دشمنوں نے بھی دیکھا ہے کہ جب سندور بارود میں بدل جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انڈین وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ ایک اتفاق ہے کہ پانچ سال پہلے جب بالاکوٹ میں فضائی حملہ ہوا تھا، میرا پہلا جلسہ راجستھان میں ہی بارڈر پر ہوا تھا، اب آپریشن سندور ہوا تو اس کے بعد بھی میرا پہلا جلسہ یہاں بیکانیر میں ہو رہا ہے، میں نے راجستھان کے بارڈر پر کہا تھا کہ فضائی حملے کے بعد جب میں یہاں آیا تو اس سرزمین پر قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس ملک کو جھکنے نہیں ہونے دوں گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کو

پڑھیں:

بھارت کیساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے دو سے تین ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آچکی ہے، پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، چند ماہ پہلے یہ سب کچھ ناممکن نظرآ رہا تھا مگر اب سب بہتر نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ماضی میں بھی بڑے مسائل کا بہادری سے مقابلہ کیا، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنےکے لیے ذہنی ہم آہنگی لازم ہے۔
مزیدپڑھیں:شبھمن گل نے کوہلی ، ٹنڈولکر اور گواسکر کے بڑے ریکارڈ توڑ دیے

متعلقہ مضامین

  • بھارت کیساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، خواجہ آصف
  • مودی کی بوکھلاہٹ؛ 234 ملین ڈالرز کے ڈرون منصوبے کا اعلان
  •  2 ماہ قبل مودی کے چمچے پاکستان کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہوئے، ان کا سندور اجڑ گیا، وزیر دفاع
  • نئے صوبے تقسیم نہیں بلکہ تعمیرکا ذریعہ ہیں(آخری حصہ)
  • بھارتی دعوے مٹی میں مل گئے، سندور اجڑ گیا، خواجہ آصف
  • نریندر مودی ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیڈ لائن کے آگے جھک جائیں گے، راہل گاندھی
  • را نے ہمیں پاکستان کے خلاف استعمال کیا، مودی نے دھوکہ دیا،بلوچ علیحدگی پسند رہنما کا اعتراف
  • ایک سرحد، تین دشمن‘، آپریشن سندور میں پاکستان واحد مخالف نہیں تھا ،بھارتی ڈپٹی آرمی چیف
  • بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا  خطرناک ہے، کسی قیمت پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیرعظم
  • بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیرعظم